لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز نجی شعبہ کے تعاون سے چلانے فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس صاحبان کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ٹیچنگ ہسپتالوں کے تمام سربراہوں سے تین دن کے اندر تجاویز طلب کر لی ہیں۔تھیٹرز میں آرتھروسکوپی سسٹم، ویڈیو لیپرو سکوپی سسٹم کو پرائیوٹائز کیا جائے گا۔ویڈیو اینڈرالوجی اور
ویڈیو اینڈوسکوپی سسٹم کو کنٹریکٹ پر دیا جارہا ہے۔اسی طرح آپریشن تھیٹرز سیٹ میں اوٹی ٹیبل،سیلنگ لائٹ ، اینستھزیا مشین،الیکٹرو سرجیکل یونٹ، پیشنٹ مانیٹر اور سکشن مشین بھی آؤٹ سورس کی جائے گی۔اس سے قبل پیڈیاٹرک اور ریڈیالوجی شعبہ کو بھی آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔