چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 03 میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔


پریس ریلیز
چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر 03 میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
لیاقت آباد ٹاون میں میں شجر کاری مہم میں 14000پودے لگائے جائیں گے
ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لئے ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا لگائے : فراز حسیب

مورخہ:05 جولائی 2024
کراچی ( ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 03 بندھانی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔س موقع پرکوآرڈینٹر انور جمال،یونین کمیٹی نمبر 03 کے چیئرمین یونس بندھانی، وائس چیئرمین عمران عباس، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد نقی، فیلڈ انچارج عبدالوہاب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی وفضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے،

اس کے سدباب کے لئے اور مستقبل میں اس کے نقصانات سے بچنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کم از کم ایک پودا لگانا ہوگا، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، اس سلسلے میں ہم نے اپنے حصے کا کام کرتے ہوئے لیاقت آباد ٹاون میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، شجر کاری مہم کے آغاز میں پہلے مرحلے میں یونین کمیٹی نمبر 03 میں سو پودے لگائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس شجر کاری مہم کے تحت ہر یوسی میں دو ہزار پودے لگائے جائیں گے اور مجموعی طور پر لیاقت آباد ٹاون میں چودہ ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔
فہیم مصطفی
ڈائریکٹرانفارمیشن لیاقت آباد ٹاون