ہینڈ آؤٹ نمبر769
پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی،ہر ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کیا جائیگا
ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ، بیوٹیفکیشن کی منظوری،لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائیگی
کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری،کریم بلاک تا موٹر وے چھ رویہ سگنل فری روڈ پر دو انڈر پاس بنیں گے
گلبرگ اور مضافاتی علاقوں میں تعمیر ومرمت کا فیصلہ، روڈ زکی کمرشلائزیشن کی منظوری، مینار پاکستان اور چائنا سکیم کے سپورٹس کمپلیکس کی جلد تکمیل کی ہدایت
ایل ڈی اے حکام کو ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت،ایل ڈی اے کیلئے 46 ارب روپے ریونیو جنریشن کا ہدف مقرر
وزیراعلی مریم نواز کی ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر آمد،گلوبل ویلج کا دورہ،ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
لاہور 5جولائی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی لسٹ طلب کرلی ہے-ہر ہاؤسنگ سکیم کا جائزہ لے کر ریگولر کرنے یا نہ کرنے فیصلہ کیا جائیگا -وزیر اعلی مریم نوازشریف ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز گئیں -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بن گئیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کیاگیا- شہر کی مختلف اہم سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا-ایم ایم عالم روڈ کی ری ماڈلنگ اور بیوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی- لبرٹی،مین مارکیٹ، منی مارکیٹ، حالی روڈ کے علاقے میں ٹرام چلائی جائے گی- گلبرگ اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کا فیصلہ کیاگیا-یکساں روڈ اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی -کریم بلاک تا موٹر وے سگنل فری کوریڈور پلان کی منظوری دی گئی-کریم بلاک تا موٹر وے چھ رویہ روڈ پر دو انڈر پاس بنیں گے- لاہور کے مختلف روڈ زکی کمرشلائزیشن کی منظوری دی گئی- مینار پاکستان اور چائنا سکیم کے سپورٹس کمپلیکس کی جلد تکمیل کی ہدایت کی-ایل ڈی اے کے لئے 46 ارب روپے ریونیو جنریشن کا ہدف مقرر کیاگیا-ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے محکمے کی ورکنگ پراجیکٹس اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی -ایل ڈی اے رواں مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زائد ریونیو اکٹھا کرے گا۔ شہریوں کو رہائشی نقشوں کی منظوری کے لیے آن لائن سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال (سفٹنگ) کے نتیجے میں اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ واگزار کرائے گئے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایل ڈی اے حکام کو ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوبل ویلج کا بھی دورہ کیا- سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اوردیگر حکام بھی موجود تھے-
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر770
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا فیصل آباد میں بارش سے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
لاہور 5جولائی:-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں بارش سے چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگواران سے تعزیت کااظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی-
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر771
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی مردان دھماکے کی مذمت،جانی نقصان پرافسوس، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا
پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یک جان ہے:مریم نوازشریف
لاہور 5جولائی:-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مردان دھماکے کی مذمت کی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھماکے میں نقصان پرافسوس کا اظہار کیاہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے سوگواران َسے تعزیت کااظہار کیااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یک جان ہے –