صدر پی او اے ایف یورپ اعجاز حسین نے سیاسی پناہ گزینوں کو پاسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے درپیش تازہ مسائل پر وفاقی محتسب اسلام آباد کو درخواست دے
دی
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اسلام اباد کیک کمشنر شکایات ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے اعجاز حسین نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے پانچ جون 2024 کو جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک پاکستانی سیاسی پناہ گزینوں کو پاسپورٹس کے اجرا اور ان کے پاسپورٹس کی تجدید پر پابندی عائد کر دی ہے گزارش ہے کہ وزارت داخلہ سے درخواست کی جائے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ یورپین یونین کے ممالک میں پانچ لاکھ پاکستانیوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا بے روزگاری کے ستائے ہوئے لوگوں نے یورپ کا رخ کیا وہ اپنی جائیدادیں زیورات بیچ کر اور قرض اٹھا کر سہانے مستقبل کے لیے یورپ پہنچے ہیں پاسپورٹس کے اجرا پر پابندی سے ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں
پاسپورٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے لیے بھی مشکلات بڑھ جائیں گی یونان میں اس وقت ایک امیگریشن کھلی ہوئی ہے جو لوگ تین سال سے یونان میں موجود ہیں وہ امیگریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں مگر امیگریشن اپلائی کرنے کے لیے انہیں پاسپورٹ چاہیے اسی طرح اسپین میں جو لوگ مسلسل تین سال سے موجود ہیں ان کو بھی کاغذات مل سکتے ہیں مگر انہیں پاسپورٹ چاہیے اسی طرح جرمنی میں بھی قانون موجود ہیں کہ جن لوگوں نے زبان سیکھی ہے کردار اچھا ہے اور وہ باقاعدگی سے کام کر رہے ہیں جرمن حکومت ایسے لوگوں کو بھی کاغذات دے رہی ہے مگر انہیں بھی پاسپورٹس چاہیے اپ سے گزارش ہے کہ وزارت داخلہ سے اپیل کی جائے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پانچ جون کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو واپس لے