میرپورخاص رپورٹ تحسین احمد خان~
فارم 47 کی حکومت نے بجٹ میں ٹیکس نہیں بلکہ بھتے فکس کیے ہیں آفتاب حسین قریشی فارم 47 کی حکومت نے بجٹ میں ٹیکس نہیں بلکہ بھتے فکس کیے ہیں۔ متوسط طبقے کے لیے بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی ان کی قوت خرید سے دور کر دی گئی ہیں پاکستان تحریک انصاف اس بھتہ مافیا کے بجٹ کو مکمل مسترد کرتی ہے پیپلز پارٹی بھی اس میں برابر کی شریک ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف میر پور خاص کے ڈویژنل صدر اور پی ایس 45 کے ٹکٹ ہولڈر آفتاب قریشی نے اپنے ایک پریس بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت نے اس بجٹ میں ٹیکس نہیں لگائے بلکہ اپنے بھتے فکس کیے ہیں متوسط طبقے کے لیے اس بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کی چھری کے ساتھ ساتھ مختلف سرچارج کے نام دے کر بھتے بھی فکس کیے گئے ہیں جبکہ بجلی کے بلوں پر ٹیکسوں کی بھرمار تو کی ہے لیکن بجلی کی قیمت بھی ایک اچھے خاصے گھرانے کے
لیے ادا کرنے کے قابل نہیں چھوڑی بچوں کا دودھ بیکری کی اشیاء اور دیگر ضرورت کی چیزوں پر ٹیکس بڑھا دیا گیا لیکن افسران کی جائیداد کی خرید و فروخت کو ٹیکس فری کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف اس عوام دشمن بجٹ کا مکمل بائیکاٹ کرتی ہے اور اسے مسترد کرتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس عوام دشمن بجٹ میں برابر کی شریک ہے تمام بڑے آئینی عہدے اپنے پاس رکھ کر عوام دشمن بجٹ کو منظور کروا کر اب اپوزیشن کرنے کا ڈرامہ کرنے والا بلاول اور زرداری عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف اس بھتہ خور مافیا سے ریاست اور عوام کو ازادی دلا کر چھوڑے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کے نام پر جو قوم اور ریاست کے اثاثے کوڑیوں کے مول بیچنے کی سازش کی جا رہی ہے اس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کی طاقت سے ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی پنجاب حکومت کی کٹھ پتلی وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بےہودہ الزامات پر مبنی کابینہ سے منظور قرارداد کو ہم اس فارم 47 کی حکومت کے منہ پر مارتے ہیں اور اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔