میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری کی پريس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ میرپورخاص پولیس کی 2 اہم اور بڑی کاروائیاں، 2 چوری شدہ کاریں برآمد، کار چوری میں ملوث بین الضلاعی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار، 2 کلو 30 گرام چرس بر آمد. کچھ عرصہ قبل مہران تھانے کی حدود سے دو مختلف واقعات میں دو چوری ہونے والی ٹویوٹا کرولا کار رجسٹریشن نمبر 123-AQL ، اور کورے کار رجسٹریشن نمبر 723-AUX، برآمد کرلی گئی دونوں کاریں آکتوبر 2023 اور مئی 2024 میں چوری کی گئیں تھیں جن کا مقدمہ نامعلوم مجرموں کے خلاف داخل کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں ایس ایس پی میرپورخاص نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک انچارج سی آئی اے
عنایت علی زرداری اور ٹیم کو سونپا اور ٹیم تشکیل دی۔ انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی ایس ایچ او مہران کامران ہالیپوٹو نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے دونوں مسروقہ کاریں برآمد کر لی گئیں۔ کار چوری میں ملوث بین الضلاعی گروہ کا اہم کارندہ بنام جمن ولد رحیم جونیجو سکنہ بدین کو گرفتار کرلیا، البتہ دوسرے گروہ کے ملزمان کے خلاف کاروائیاں کی کا رہی ہیں۔ واضع رہے کہ دونوں چوری شدہ کاروں کا مقدمہ نمبر 94/2023، 34/2024 مہران تھانے پر درج ہے۔ایک اور اہم کاروائی کرتے ہوئے، انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری نے ہمراہ ٹیم کوٹ غلام محمد تھانے کی حدودمیں کاروائی کی، جس میں ملزم بڱ کرشن عرف کیشو ولد ہیرو کولہی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلو 30 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 106/2024 زیر دفعہ 9C CNS Act 2022 درج کرلیا گیا۔
مذکورہ بالا دونوں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے میرپورخاص پولیس کی کوششیں جاری ہیں،
ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب نے برآمد شدہ گاڑیاں مالکان کے حوالے کردی، جس پر مالکان نے ایس ایس پی میرپورخاص کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔