پانچ 5جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ عوامی لیڈر اور منتخب وزیر اعظم کے ساتھ جو کچھ ہوا انہیں نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ایک جھوٹے مقدمے میں تختہ دار تک پہنچایا گیا۔


پانچ 5جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ عوامی لیڈر اور منتخب وزیر اعظم کے ساتھ جو کچھ ہوا انہیں نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ایک جھوٹے مقدمے میں تختہ دار تک پہنچایا گیا۔ بلاول بھٹو بہترین چیئرمین اور صدر زرداری بہترین رہنما ہیں وہ ہی ملک کو استبدادی قوتوں اور ملک دشمن قوتوں سے نجات دلائیں گے۔ وزیر اعظم شہید زولفقار علی بھٹو کے ویژن کو بلاول بھٹو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماوآئی ٹی کی سپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور اے آئی ٹی کی سپرست اعلی شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ 5جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ 5جولائی 1977کو آمر جنرل ضیاء الحق نے ملک کی سا لمیت وبقائاور آئین کی پاسداری و حفاظت کا حلف یافتہ ہونے کے باوجود رات کی تاریکی میں بندوق کی نوک پر شب خون مار کر ملکی تاریخ کے پہلے اور مقبول ترین منتخب وزیر اعظم کو برطرف کیا۔ اسمبلیاں توڑ دیں۔ 1973کے پہلے متفقہ آئین کو معطل کیا۔ ملک میں مارش لاء نافذ کرکے چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے تمام بنیادی انسانی حقوق کو غصب کیا۔ مارشل لاء کے تمام ضابطے اور Regulationاعلی عدالتوں سے بالاتر قرار دیئے۔ عوامی لیڈر اور منتخب وزیر اعظم کے ساتھ جو کچھ ہوا انہیں نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ایک جھوٹے مقدمے میں تختہ دار تک پہنچایا گیا۔۔ ذولفقار علی بھٹو کا 5سالہ خوشحالی اور جمہوریت کا دور کا خاتمہ کیا گیا۔ جنرل ضیاء الحق کی آمریت کے خلاف پورے ملک میں آج یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے کوڑے سمیت تمام صعوبتیں برداشت کیں۔ شہید قائد عوام کا عدالتی قتل بھی اسی دن کی مرہون منت ہے۔پوری قوم آج عہد کرے کہ ہم اب ملک میں کوئی جبری عمل اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے۔ ہم پانچ جولائی کے دن ان سب کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس راہ میں ظلم و زیادتیاں برداشت کرتے رہے۔ پیپلزپارٹی نے بے بہا قربانیاں دی ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو بھی جمہوریت کے لئے شہید ہوئیں۔ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو بہترین چیئرمین اور صدر زرداری بہترین رہنما ہیں وہ ہی ملک کو استبدادی قوتوں اور ملک دشمن قوتوں سے نجات دلائیں گے۔ وزیر اعظم شہید زولفقار علی بھٹو کے ویژن کو بلاول بھٹو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔