مون سون کانٹیجنسی پلان کے متعلق ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان `
مون سون کانٹیجنسی پلان کے متعلق ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامی میرپور خاص اور سماجی تنظیم چیسوی (CESVI)کی جانب سے مقامی ہوٹل میں مون سون کانٹیجنسی پلان کے متعلق ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری پریم چند ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس فہیم میمن ڈائریکٹر انفارمیشن غلام رضا کھوسو ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سلیم سماجی تنظیموں کے نمائندوں شہزادو ملک محمد بخش کپری محکمہ صحت ریوینیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر

اسسٹنٹ کمشنر پریم چند چیسوی کے فلک نواز ذیشان اور دیگر مقررین نے کہا کہ مون سون سے قبل کانٹیجنسی پلان کے تحت کام کا آغاز کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ کانٹیجنسی پلان کے تحت تمام پہلوؤں کو آسانی سے نمٹا جا سکتا ہے اس لیے کانٹیجنسی پلان بناتے وقت تمام ضروری مطلوبہ کاموں کو شامل کیا جائے جس سے امدادی کاموں اور درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے گی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے مگر دیگر اداروں کو بھی اس میں اپنا فعال کردارادا کرنا چاہیے***