ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹر ایسوسی ایشن کا دورہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی,ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم سے ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر)ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹر ایسوسی ایشن کا دورہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی,ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم سے ملاقات,تفصیلات کے مطابق ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن رپورٹر, ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر مقصود خالد کی قیادت میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب اسلم نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہی دی.

ان کا کہنا تھا کہ ادارے میں مریضوں کو دل کی بیماریوں کے حوالے سے تمام تر سہولیات حکومتی احکامات کی روشنی میں فری مہیا کی جارہی ہیں.ڈاکٹر شعیب اسلم نے مزید بتایا کہ مریضوں کو 50دنوں کی ادویات بزریعہ کورئیر ان کے گھربکے پتوں پر ارسال کی

جارہی ہیں جو حکومت پنجاب کا مستحسن اقدام ہے.ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں جنرل سیکرٹری فراز عدیم,نائب صدر مدثر قدیر اور شاہد محمود شامل تھے.