کےڈی اے لیبر یونین کے تحت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی71ویں سالگرہ کی تقریب

شہید رانی کی جمہوریت اور وطن عزیز کےلئے بے مثال قربانیاں ہیں، اسلم سموں ، اقبال ساندکا خطاب

پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں کی زنجیر بنانے کےلئے آصف زرداری کا کردارناقابل فراموش ہے،محمد اشرف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کےڈی اے لیبر یونین کے تحت سوک سینٹر گلشن اقبال کراچی میں شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی71ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ کےڈی اے لیبر یونین کے سرپرست اعلی محمد اشرف کی سربراہی میں شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کی71ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سابقہ صدراقبال ساند،ممبر کوارڈینیشن کمیٹی پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن امین بلوچ ،ممبرسندھ کونسل ظفرجھنڈیر ، ممبرسندھ کونسل مستی خان،ممبرسندھ کونسل محمد ظفر

،اقبال نومی اور دیگر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران وذمے داران نے شرکت کی اور اس موقع پر کےڈی اے کے ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر اسلم سموں نے کہاکہ شہید رانی کی جمہوریت اور وطن عزیز کےلئے بے مثال قربانیاں ہیں ۔جن کی بدولت ملک میں عوام کو ان کے حقوق ملنے کی راہ ہموار ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں کی زنجیر بنانے کےلئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔اقبال ساند نے سندھ حکومت کی کارکردگی اور عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔لیبر یونین کے سرپرست اعلی محمد اشرف نے تقریب سے خطاب میں تمام مہمانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔تقریب سے امین بلوچ، ظفر جھنڈیر، مستی خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔