انا للہ وانا الیہ راجعون
روزنامہ ایکسپریس کے سینئر سب ایڈیٹر مرزا ظفر بیگ انتقال کرگئے، ایکسپریس سے قبل طویل عرصے “ہمدرد” سے منسلک رہے، وہاں بے شمار کتابیں اور کہانیاں انگریزی سے اردو ترجمہ کیں،
اللہ تعالیٰ کامل مغفرت فرمائے، آمین
کراچی: ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد کا انتقال، 10 دن میں 45 اموات
کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق 29 اور 30 جون کو ہیٹ اسٹروک سے یہ 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
کراچی: ہیٹ اسٹروک کے مزید 212 کیسز رپورٹ، 7 اموات
محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 1 شخص کا انتقال ہوا ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق شہرِ قائد میں 21 سے 30 جون تک ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہو گئی۔