سندھ حکومت نے پریمئم نمبرپلیٹس نیلام کر دیں سب سے مہنگی A1 نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلا م

سندھ حکومت نے پریمئم نمبرپلیٹس نیلام کر دیں
سب سے مہنگی A1 نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں نیلا م
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ سندھ کے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی جانب سے پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کر دی گئی ، تقریب میں A1نمبر 10 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جسے مزمل کریم نامی کاروباری شخصیت نے سب سے زیادہ بولی لگا کر خریدا ۔

تفصیلات کے مطابق نیلامی کی تقریب کے دوران پریمیئم نمبرپلیٹ7،چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی جسے مزمل کریم نے سب سے بڑی بولی لگا کر خریدا ، مکیش چاولہ نے مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کی اونر شپ کا سرٹیفکیٹ دیا ۔

پریمیئم نمبرپلیٹ786سروش نامی بزنس نے26.5ملین روپےحاصل کرلی ، وزیرتوانائی سندھ ناصرشاہ نےسروش کونمبرپلیٹ کااونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سےپریمیئم نمبرپلیٹ(اے 1)10کروڑروپےمیں نیلام کی گئی، مزمل کریم نےنمبرپلیٹ کی سب سے زیادہ بولی100ملین روپےلگائی، سینئروزیرسندھ شرجیل میمن نےمزمل کریم کوپلیٹ کااونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

شرجیل میمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سونےاوردیگرچیزوں میں سرمایہ کاری کرتےہیں،پریمئم نمبرپلیٹس بھی ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے،نیلامی میں کامیابی حاصل کرنیوالاپلیٹ ری سیل کرسکتا ہے، نیلامی سےجمع ہونیوالی رقم سیلاب زدگان کےگھروں کیلئے دی جائیگی ، چیئرمین صاحب نےوزیراعلیٰ کوکہاکہ ہمیں لوگوں کوگھربنا کردیناہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف گھرنہیں بلکہ خواتین کومالکانہ حقوق بھی دیئےجائیں گے،سیلاب زدگان کےگھروں کوبلاول بھٹو زرداری کے ویژن کےمطابق سولرائزکیاجائےگا، یہ پیسے آپ ضایع نہیں کررہےبلکہ مسکین لوگوں کی مدد کررہےہیں۔