ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام درپیش مسائل کو حل کیا جائے تاکہ ہم اپنے معصوم بچوں کو پولیو سے محفوظ بنا سکیں

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام درپیش مسائل کو حل کیا جائے تاکہ ہم اپنے معصوم بچوں کو پولیو سے محفوظ بنا سکیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں یکم جولائی سے 5 جولائی تک ہونے والے انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے متعلق ڈویزنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا . انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے اور کہا کہ جن یوسیز میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی بہتر نہیں تو ان کا معاوضہ روکا جائے اور اس بات کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ امکانی مون سون بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے خاندانوں کے بچوں کو بھی پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے

بھی حکمت عملی بنائی جائے . اجلاس میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی لحاظ سے میرپورخاص میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی بھی خطرے کی علامت ہے اس لیے اس مہم کے دوران مزید بہتر طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون میرپورخاص غلام دستگیر شیخ ، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مظہر ویسر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی کرنل ریٹائرڈ اختیار علی ، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر تہور حسین ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائن داس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی .*