پاکستان کڈ نی اینڈ لیور انسٹیٹیو ٹ و ریسرچ سینٹر سے ڈائریکٹر ریسرچ/ کنسلٹنٹ سر جن پروفیسر ڈاکٹر عر فان احمدنے گذ شتہ روز ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر کلینیکل ریسرچ ڈاکٹر کاشف اصغر کے ہمراہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان کڈ نی اینڈ لیور انسٹیٹیو ٹ و ریسرچ سینٹر سے ڈائریکٹر ریسرچ/ کنسلٹنٹ سر جن پروفیسر ڈاکٹر عر فان احمدنے گذ شتہ روز ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر کلینیکل ریسرچ ڈاکٹر کاشف اصغر کے ہمراہ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا اور ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم، پروفیسر ڈاکٹر عمران رشید، پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجاز سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔
دریں اثنا اجلا س کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کی اور دو طرفہ اشتراک قا ئم کرنے سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں کو زیر بحث لا یا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی جا نورو ں سے

انسا نو ں میں منتقل ہونے والی بیماریو ں اور ون ہیلتھ کے مو ضو عات پر تحقیق کر رہی ہے نیز ان مضا مین سے متعلقہ ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پرو گرامز بھی یونیورسٹی میں پڑ ھا ئے جا رہے ہیں۔اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پاکستان کڈ نی اینڈ لیور انسٹیٹیو ٹ و ریسرچ سینٹر کے ساتھ مفا ہمتی یاداشت کے معا ہدے کے تحت اشتراک قا ئم کرنے کے لیئے ہمہ وقت اما دہ ہے۔ ڈاکٹر عر فان احمدنے کہا کہ میٹنگ کا مقصد انسا نو ں و جا نورو ں کی بیما ریو ں میں ہو نے والی تحقیق پر ملکر کام کرنے کے حوا لے سے دو طرفہ اشتراک قائم کر نا ہے نیز دونو ں ادارو ں کو ایک دوسرے کے نالج،تجر بات شیئر کرنے اور وسا ئل سے مستفید ہو نے کے لیئے بھی یہ معا ہدہ بڑا سود مند ثا بت ہو گا۔ اجلاس میں الا ئڈ سائنسز کے شعبو ں میں دوہرے ڈگری پروگرامز، جائنٹ تحقیقی پرا جیکٹس میں طلبہ و تحقیق کا رو ں کا تبا دلہ نیز ایپی ڈیما لو جی، ما ئکرو بیا لو جی، سر جری اور کلینیکل سائنسز کے شعبو ں میں ایک دوسرے کے ساتھ الحا ق قائم کرنے اور دور حا ضر کا نالج و تجر بات آپس میں شیئر کرنے سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازیں پاکستان کڈ نی اینڈ لیور انسٹیٹیو ٹ و ریسرچ سینٹر کے ایکسپرٹس نے ویٹر نری یونیورسٹی کے مائکرو بیا لو جی، پیرا سائٹا لو جی اور پتھا لو جی ڈیپارٹمنٹس میں قائم لیبا رٹر یو ں کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود تحقیقی سہو لیات کا جا ئزہ لیا۔