میرپورخاص رپورٹتحسین احمدخان ~
شہر اور گردونواع میں تیز موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب آگئے مئیر عبدالرووف غوری کا ایم سی کے ہمراہ شہر کا تفصیلی دورہِ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور گردونواع میں ہونے والے تیز موسلادھار بارش نے جھل تھل کردیا شدید گرمی اور حبس کے بعد ہونے والی بارش کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے وقفہ وقفہ سے جاری تیز بارش سے شہر بھر کے تمام نشیبی علاقے اور شاہراہیں زیر آب آگئیں میرپورخاص میوینسپل کارپوریشن میئر عبدالرووف غوری اور میونسپل کمشنر رفیق سہیڑ نے دیگر افسران کے ساتھ بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہِ کیا اور
شہر بھر کے ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن پہن کر عملے سے معلومات حاصل کی اس موقع پر مئیر عبدالرووف غوری نے عملے کو فوری پانی کی نکاس کی ہدایت جاری کی میڈیا سے بات کرتے ہوہے مئیر عبدالرووف غوری کا کہنا تھا کہ آج ہونے والی بارش 47 ملی میٹر ریکارڈ کی ہے
واپڈا کی جانب سے بارش سے قبل لاہٹ منقطع کرنے کے سبب تمام ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشنوں پر جنریٹر کی مدد سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے جلد پورے شہر کی اہم شاہراہوں اور علاقوں سے پانی کے نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا انھوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے ہماری مکمل تیاری ہے اور تمام افسران اور عملے کی کوششوں سے مون سون بارشوں میں شہریوں کو مکمل بلدیاتی سہولیات فراہم کی جاہیں گی***