سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لیے سپورٹ لگا دی گئی۔
اینیمل شیلٹر کی انتظامیہ کے مطابق سانگھڑ سے کراچی لائی گئی اونٹنی کا علاج جاری ہے، اس کو کھڑا ہونے میں مدد دینے کے لیے سپورٹ لگا دی ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ محکمۂ لائیو اسٹاک اور روبوٹک مصنوعی ہاتھ بنانے والی کمپنی کے تعاون کے مشکور ہیں۔
سانگھڑ: اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
واضح رہے کہ سانگھڑ میں کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والی اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا تھا کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کی شکار اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔
=====================
سانگھڑ: اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظورسانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ کے مطابق سیشن کورٹ نے گرفتار 5 ملزمان کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچوں ملزمان کو گزشتہ روز اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کر لیا ہے۔
ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی: ڈپٹی کمشنر سانگھڑ
سانگھڑ میں 2 روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی۔