)سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، یو ای ٹی لاہور نے اپنے سابق طالب علم صدر TSIانجینئرنگ یو ایس اے انجینئر مقصود علی کمبوہ کی جانب سے فراخدلانہ عطیہ کی بدولت دو نئے تجدید شدہ کلاس رومز C8 اور C9 کے افتتاح کا کیا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، یو ای ٹی لاہور نے اپنے سابق طالب علم صدر TSIانجینئرنگ یو ایس اے انجینئر مقصود علی کمبوہ کی جانب سے فراخدلانہ عطیہ کی بدولت دو نئے تجدید شدہ کلاس رومز C8 اور C9 کے افتتاح کا کیا۔ انجینئر کمبوہ 3 دہائیوں سے زیادہ کا ورسٹائل پیشہ ورانہ تجربہ کے حامل ہیں اور ان کی کمپنی امریکہ کی پانچ مختلف ریاستوں میں کام کررہی ہے۔ اپنی پیشہ ورانہ اور تعلیمی کوششوں کے علاوہ، وہ ایک غیر منافع بخش تنظیم بھی چلاتے ہیں جو پاکستان میں کئی فلاحی منصوبوں کی قیادت کر رہی ہے۔

وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور شعبہ کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن میں ڈیپارٹمنٹ کے سابق طلباء کے فراخدلانہ تعاون کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد خان، چیئرمین، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے تزئین و آرائش کے کاموں اور ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی۔

معزز ڈونر، انجینئر مقصود علی کمبوہ نے بھی شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فراخدلی سے اعلان کیا کہ ان کی کمپنی تجدید شدہ کلاس رومز کی مستقبل میں تمام مطلوبہ دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کا خیال رکھے گی۔ تقریب کے آخر میں معزز عطیہ دہندگان اور وائس چانسلر کو سووینئرز پیش کیے گئے۔