لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی کریکٹر بلڈنگ سو سائٹی اور اینٹی ڈرگ ٹو بیکو کمیٹی نے منشیات کے عا لمی دن کی
منا سبت سے سٹی کیمپس میں آ گا ہی واک کا انعقا د کیا۔جس کی
قیات وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، رجسٹرار
سجاد حیدر، ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسد علی، کنوینر کریکٹر بلڈنگ سو سائٹی ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈائریکٹر چیئرپرسنز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔ دن منانے کا مقصد عوا م الناس میں منشیات کے مضر اثرات، سمگلنگ اور مہلک استعمال کی روک تھام کے بارے آ گا ہی پھیلا نا تھا۔
========================
لاہور (جنرل رپورٹر ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 7ہزارسے زائد پارٹنر سکولوں کو 1ارب66کروڑ روپے کی ادائیگیاں کر دی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کو تمام بقایا جات اور 30جون 2024تک کی تمام ادائیگیاں کر دی گئی ہیں ا تمام پیف پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کرام اور دیگر عملے کی تنخوا ہوں کی فوری ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ واجبات پیف پارٹنرز کو اُن کے بنک اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کر دیے گئے ہیں۔