صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق سے ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر روزینہ منظور نے کی۔

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق سے ہسپتالوں میں ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے بعد ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر روزینہ منظور نے کی۔ملاقات میں صوبائی وزرا صحت کو نرسز کی پروموشن، سروس سٹرکچر، دیگر مسائل، مطالبات سے آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزرا صحت نے نرسز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پیار کرنے والوں کے ساتھ پیار اور انکے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر

حل کئے جائیں گے۔ ہڑتال کرکے ڈسپلن خراب کرنے والوں سے کوئی مزاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نرسز کے مطالبات اور مسائل کے حل کے لئے دونوں محکموں کی ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ٹیکنیکل کمیٹی میں نرسز کے 4 نمائندے بھی شامل کئے جائیں گے۔صوبائی وزرا صحت ٹیکنیکل کمیٹی کی ہفتہ وار کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر ڈاکٹرز اور نرسز کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی عزت و توقیر پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسز کی جلد پروموشن کے لئے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20-20 سال نرسز کی اگلے گریڈ میں ترقی نہ ہونا قابل افسوس امر ہے۔نرسنگ سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات سے لاکھوں لوگ ہسپتالوں سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں میں جاتے ہیں۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹریز راجہ منصور، اور محمد اقبال، ڈاکٹر زاہد پرویز اور ڈاکٹر شاہجہان بھی موجود تھے۔
=======================


لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈپٹی چیف نرسنگ سپریننڈنٹ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میڈم ذاکرہ فردوس ڈپٹی نرسنگ سپریننڈنٹ زاہد ہ سلطانہ کا نرسنگ سپریننڈنٹ بشریٰ انور کو پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور نرسنگ سپریننڈنٹ کا عہدے کا قلمدان سنبھالنے پر
اپنی نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔ نرسنگ سٹاف پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب سے نرسنگ سپریننڈنٹ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی بشری انور کا روایتی پرتپاک استقبال اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف نرسنگ سپریننڈنٹ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میڈم ذاکرہ فردوس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بشری انور کو پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خوش آمدید اور نرسنگ سپریننڈنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں اور ان کا بطور نرسنگ سپریننڈنٹ پی آئی سی میں اپنے فرائض کو سر انجام دینا اور ہمارے شانہ بشانہ انسانی خدمت کے چراغوں کی آبیاری کرنا قابل ستائش ہے ۔ اور امید ہے کہ بشریٰ انور اپنے فرض کو نبھانے اور مریضوں کی دکھتی رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔ڈپٹی چیف نرسنگ سپریننڈنٹ پی آئی سی میڈم ذاکرہ فردوس نے کہا کہ بشری انور ایک پروفینشل اور نرسنگ کے شعبہ میں مہارت رکھنے والی فرض شناس آفیسر ہیں جن کی تعیناتی سے پی آئی سی میں داخل مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے بھر پور اقدامات کرکے شعبہ نرسنگ کے وقار کو سر بلند کریں گی ۔ اس موقع پر نرسنگ سپریننڈنٹ پی آئی سی بشری انور نے پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تمام نرسنگ سٹاف اور خصوصا ڈپٹی چیف نرسنگ سپرینڈنٹ میڈم ذاکرہ فردوس ڈپٹی نرسنگ سپریننڈنٹ زاہدہ سلطانہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں میری تعیناتی پر جس خوشی کا اظہار کیا گیا ہے دعا ہے کہ اپنے فرائض کا نبھانے کے لیے اس پر پورا اتروں ۔ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹاف نرسنگ کی پیشہ ورانہ خدمات اور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں ان کا کردار تاریخ کا ماتھے کا جھومر ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے ۔