لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
نوڈیرو کے گاؤں بھونبھٹ پور سے نجی کمپنی کے موبائل ٹاور چوری کیے جانے کا معاملہ، پولیس نے زمین مالک اور موبائل ٹاور کا اسکریپ خریدنے والے ڈیلر کو گرفتار کرکے موبائل ٹاور کا بیشتر حصہ برآمد کر لیا
ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ 16 جون کو نئودیرو تھانہ پر علاقے بھونبھٹ پور سے نجی کمپنی کے موبائل ٹاور چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے زمین مالک رکھیل ابڑو کو گرفتار کیا ملزم کے بیان کے مطابق نجی کمپنی کا ٹاور گزشتہ 6 ماہ سے غیر فعال تھا، زمین مالک کو کرایہ اور چوکیداروں کو تنخواہ تک نہیں دی جا رہی تھی، جبکہ موبائل ٹاور کو کھول کر سامان لے جانے والوں نے زمین کے مالک کو خود کو کمپنی کا نمایندہ بتایا تھا، موبائل ٹاور کھولنے والوں نے ایک ہفتے کے دوران پورے ٹاور کو اتارا اور زمین مالک کو کہا کہ کمپنی نے ٹاور بند کرنے کا فیصلا کر لیا ہے تاہم متعلقہ معاملے میں ٹاور کا اسکریپ خریدنے والے ملزم اسکریپ ڈیلر سعد اللہ بروہی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے واقعے میں مزید تحقیقات کی رہی ہے، دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا ۔