بجلی کے ماہانہ بل عوام کیلئے موت کا پروانہ بنتے جارہے ہیں ۔درجن بھر سے زائد ٹیکسسز کی بجلی بلوں کے ذریعے وصولی معاشی دہشت گردی اور بھتہ خوری کی بدترین مثال ہے

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمد خان ~
بجلی کے ماہانہ بل عوام کیلئے موت کا پروانہ بنتے جارہے ہیں ۔درجن بھر سے زائد ٹیکسسز کی بجلی بلوں کے ذریعے وصولی معاشی دہشت گردی اور بھتہ خوری کی بدترین مثال ہے ۔بائیس کڑورپاکستان کی عوام اب چند فیصد ملک پر مسلط اشرافیہ کیلئے ایندھن کا سامان نہیں بنے گی۔عالمی استحصالی ادارے آئی ایم ایف کی ایماء پر ان کے غلام فارم سینتالیس کی پیداوار موجودہ حکمراں بجلی سمیت تمام بنیادی اشیاء پر بدترین ظالمانہ ٹیکسسز کی وصولی و معاشی استحصال کی صورت ملک وقوم کیلئے. سیکیوریٹی رسک بن چکے ہیں ۔میرپورخاص کے لاکھوں شہریوں کو پینے کے پانی سے محروم کرنا سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی میرپورخاص دشمنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص. حاجی نور الہی مغل و دیگر نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی ملک گیر اپیل پر مدینہ مسجد چوک تا سبزی مارکیٹ چوک جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت منعقدہ احتجاجی ریلی

سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرے سے ظفر اقبال ۔عاصم شیخ مسعود عباس عرفان قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ریلی میں شہریوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی. موقع پر موجود شہریوں اور کارکنان نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں ناجائز و ظالمانہ ٹیکسسزاور میرپورخاص میں خوفناک حد تک پینے کے پانی کی نایابی اور اکثر علاقوں میں میں سیوریج اور غلاظت ملا مضر صحت پانی کی فراہمی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور منتخب نمائندوں اور مسلط حکمرانوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بیزاری کا اظہار کیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ میرپورخاص کے عوام پینے کے پانی کی تلاش میں ماری ماری پھر رہی ہے اوریہاں سے پیپلز پاڑٹی کے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندے عوام کے پانی سے محرومی کا تماشہ دیکھنے میں مصروف ہے ۔میئر اور چیئر مینز میرپورخاص کی عوام کو پانی سے محروم پیاسا رکھنے کے جرم میں برابر کے شریک ہیں ۔جماعت اسلامی کے راہنماوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان پر فارم سینتالیس کے ذریعے مسلط موجودہ حکمرانوں کی ظالمانہ حکومت کے خاتمے کی جدوجہد عوام کو ساتھ ملا کر چلا ئے گی