سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی/24/7 رین ایمرجنسی سینٹر کا قیام
22-6-2024
درخواست برائے ٹکرز/ بریکنگ نیوز
* سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے دفترانیکسی بلڈنگ،سوک سینٹر گلشن اقبال، میں رین ایمرجنسی سینٹر کائم
* ممکنہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر پیشگی کنٹی جینسی پلان تیار کرلیا گیا ۔ ڈی جی ایس بی سی اے
* متوقع بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز, سیکریٹری آرکائیو و کلچر سمیت تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں , عبدلرشید سولنگی ( ڈی جی ایس بی سی اے)
* کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایس بی سی اے کا عملا 24/7 کے بنیاد پر رین ایمرجنسی سینٹر پر موجود رہے گا، ڈی جی ایس بی سی اے
* تمام ڈائریکٹرز ممکنہ بارشوں کے دوران اپنے افسران کے ساتھ اپنے ڈسٹرکٹ میں موجود رہیں گے ، ڈائریکٹر جنرل
* رین ایمرجنسی سینٹر سمیت تمام متوقع صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں, عبدلرشید سولنگی ، ڈی جی ایس بی سی اے
* کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی متعلق رین ایمرجنسی سینٹر نمبر 99232355، سوشل میڈیا پیجز یا آفیشل ویب سائٹ www.sbca.gos.pk پر مطلع کیاجا سکتا ہے
* سروے رپورٹس کے مطابق اب تک کراچی میں 570 میں سے 135 عمارتین آرکائیو کلچر ڈپارٹمنٹ کے زیر اثر آتے ہیں، حیدرآباد ریجن میں 81، سکھرریجن60، میرپورخاص ریجن 07، اور لاڑکانہ ریجن میں 04عمارتوں سمیت 722عمارتوں کو خطرناک اور ناقابل رہائش و استعمال قرار دیاگیاہے، ڈائریکٹر جنرل
* اس حوالے سے ایس بی سی اے کی جانب سے متوقع بارشوں کے پیش نظر خطرناک عمارتوں کے مکینوں اور استعمال کنندہ کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کی خاطر ان عمارتوں کو فوری خالی کر دیاجائے ، ڈی جی ایس بی سی اے
* بارش میں پانی کے رساؤ کے سبب ان عمارتوں کے اچانک زمین بوس ہونے اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتش زدگی کے حادثاتی خدشات میں کئی گنا اضافہ ہوجا تاہے ، ڈی جی ایس بی سی اے
* ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے چار ٹیمیں تشکیل ، ڈیمولیشن اسکواڈ کے ساتھ اہل تربیت یافتہ ٹھیکیدار مزدور اور مشینری 24/7 رین ایمرجنسی سینٹر پر موجود ہوں گے۔
* تمام خطرناک قرار دی گئی عمارتوں پر بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کئی جائیں گے
* انتہائی خطر ناک قرار عمارتوں سے مکینوں کو ضلع انتظامیہ اور پولیس کے مدد سے خالی کروایا جائے گا
* واضح رہے عوام الناس کی آگاہی کے لیے پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔
* .ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کے جانب سے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے مکینوں کو ان عمارتوں کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیئی ہے۔
* خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کو ارسال کردیں گئی ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے