اربوں روپے کی سرکاری زمین ٹھکانے لگانے کی کوشش، کے ڈی اے کے چار اعلی افسران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے


اربوں روپے کی سرکاری زمین ٹھکانے لگانے کی کوشش، کے ڈی اے کے چار اعلی افسران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
زمین کو غیرقانون طور پر ٹھکانے لگانے والے افسران میں سابق ڈی جی اور موجودہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے نوید انور صدیقی اور ممبر فنانس محمد شاہد،ڈائریکٹر پلاننگ رفیق کھوڑو، ڈائریکٹر لیگل افتخار احمد شامل ہیں


چیف سیکریٹری کا فوری ایکشن چاروں افسران کو معطل کرنے کے احکام جاری کردئے
چاروں افسران نے ملیر ندی کی 10ایکٹر سے زائد زمین کورنگی اسکیم 14میں شامل کرکے پرائیویٹ پارٹی کو دینے کی منظوری دی
زمین ملیر ایکسپریس وی کی تعمیر کی وجہ اے ری کلیم اراضی ہے جو حکومت سندھ کی ملکیت ہے، ذرائع
زمین کے ڈی اے کی اسکیم طویل فاصلے پر واقع ہے ، چیف سیکریٹری


نوید انور صدیقی اور محمد شاہد سمیت چاروں افسران نے پرائیویٹ پارٹی کو متبادل زمین دینے کی آڑ میں اپنی مذموم مقاصد کے لئے فراڈ کیا، چیف سیکریٹری نوید انور صدیقی پہلے بھی متعدد مشکوک معاملات میں ملوث رہے ہیں، ذرائع