علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی
یونیورسٹی روڈ ،کراچی
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی اور رونالڈ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط-
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رونالڈ کمپنی کے وفد کو AIT کے آفس میں مدعو کیا گیا۔
بانی رونالڈ کمپنی علی محمد اقبال اور پرنسپل AIT شاہد جمیل نے شعبہ الیکٹرانک کے سربراہ ثاقب نور کے ہمراہ خوشگوار ماحول میں معاہدے پر دستخط کیے-
اس معاہدے کے تحت AIT میں DAE سال دوم الیکٹرانک ٹیکنالوجی کے طلباء کو PCB فیبریکیشن کا مضمون سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور کمپنی کے مشترکہ نصاب سے پڑھایا جائے گا۔
علی محمد اقبال نے AIT آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی طلباء کے کامیاب مستقبل کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔
پرنسپل AIT شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ کی موجودہ انتظامیہ طلباء کے تابناک مستقبل کے لیے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور طلباء کے روشن مستقبل کی تعمیر میں معاونت کرنے کا اعادہ رکھتی ہے ۔
معاہدے میں یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ نصاب مکمل ہونے پر طلباء کے انٹرویو لیے جائیں گے اور کامیاب ہونے والے طلباء کو انٹرنشپ اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔ کمپنی سے انجینئرز بھی طلباء کو ٹریننگ دینے کے لیے علیگڑھ انسٹیٹیوٹ تشریف لائیں گے۔
ایونٹ کوآرڈینیٹر AIT
=======================
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی روڈ ،کراچی
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروجیکٹ ایگزیبیشن 2024 کا انعقاد
12 جون 2024ء بروز بدھ علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں “پروجیکٹ ایگزیبیشن (DAE) 2024” کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن قاضی عارف ،ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین، ایم ڈی STEVTA منور علی مٹھانی, کنوینر FPCCI ماہین سلمان ، شان ہارون , یوسف بلوچ STEVTA ،پریزیڈنٹ سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن شاہین الیاس سروانہ, ممبر گورننگ باڈی AIT سید فرخ احمد نظامی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
منعقدہ نمائش میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر پروگرام (DAE) کے 9 مختلف شعبہ جات کے 950 طلباء نے جدید تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 250 پراجیکٹس تیار کیے-
نمائش کا افتتاح چیئرمین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر قاضی عارف علی نے کیا۔ انھوں نے اسٹالز کا دورہ کیا، طلباء کے پروجیکٹس کو منفرد اور متاثر کن قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر قاضی عارف کا کہنا تھا کہ AIT کے طلباء کے خیالات جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس ہیں جسکی جھلک ان کے پراجیکٹس میں نمایاں ہے اور انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اس طرح کے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
نمائش میں مختلف صنعتی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی نمائش میں شرکت کی اور طلباء کی مہارت اور کارکردگی کے تعریف کی ۔
اس موقع پر پرنسپل AIT شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ AIT پچھلے 18 سال سے یہ ایگزیبیشن منعقد کرتا آرہا ہے آج کی یہ تقریب نہایت کامیاب رہی اس ایگزیبیشن کو کامیاب بنانے پر AIT کی موجودہ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
ایم ڈی STEVTA منور علی مٹھانی نے نمائش میں خصوصی شرکت کی انھوں نے کہا کہ طلباء کے کئی پروجیکٹ ایسے ہیں جو صنعتی لحاظ سے اہم ہیں اور کسی بھی کمپنی کے اشتراک سے تجارتی بنیاد پر تیار کیے جا سکتے ہیں
ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین نے طلباء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جامعات اور صنعتی شعبوں کے درمیان تعلقات مظبوط ہونے چاہئیں ۔
منصوبوں کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے منصفین کی تقرری کی گئی, پوزیشن حاصل کرنے والے 78 طلباء اور 26 بہترین پروجیکٹ ایڈوائزرز میں شیلڈز تقسیم کی گئی ۔
منعقدہ نمائش میں 40 سے زائد کمپنیاں طلباء کی کاکردگی کا جائزہ لینے کے لیے موجود تھیں ۔
ایونٹ کوآرڈینیٹر AIT
======================
صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا اعلان پی ایف یو جے کے ساتھ سابقہ شہباز حکومت کے معائدے کی تجدید ہے۔طاہر حسن خان
نگران سیٹ اپ انے کے بعد انشورنس کمپنیوں کو رقوم جاری نہیں کی گئی تھی سردار لیاقت
پانچ ہزار سے زائد صحافیوں کا ڈیٹا فارم بھی مکمل کر لیا گیا تھا کے یو جے مجلس عاملہ ۔
افضل بٹ کی قیادت میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے نے ہیلتھ انشورنس کی منظوری میں اھم کردار ادا کیا تھا
کراچی (۔ ) کراچی یونس آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے سابقہ شہباز حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی منظوری کا تسلسل قرار دیا اپنے ایک بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ ہے کہا کہ نگراں حکومت کی وزیر خزانہ شمشاد اختر اگر انشورنس کمپنیوں کو رقوم جاری کر دیتی تو آج تک ہزاروں صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا ہو جاتا ،دیر اید درست اید، موجودہ وفاقی حکومت کا صحافیوں کے ساتھ یہ عہد وفا ہے جس کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے کراچی یونین اف جرنلسٹس کی سابقہ تحلیل شدہ باڈی کو اس حوالے سے ڈیٹا فارم جمع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں لیکن اس عمل میں سستی کا مظاہرہ کیا گیا تھا کے یو جے کی مجلس عاملہ نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس بلا تفریق ہوگی اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ماضی میں من پسند انشورنس کمپنیوں کو نواز کر ذاتی مفادات حاصل کیے گئے اور کراچی کے صحافیوں کو لولی پاپ دیے گئے جو اب ہرگز نہیں ہوگا۔ بیان میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے ہیلتھ انشورنس کی منظوری عمل میں ائی۔
جاری کردہ
۔۔
سردار لیاقت
جنرل سیکرٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس