کراچی کی اہم سڑکوں پر لگنےوالےکنٹینرجوں کے توں موجود

کراچی کی اہم سڑکوں پر لگنےوالےکنٹینرجوں کے توں موجود
کراچی : ٹریفک پولیس کی جانب سے نصب کنٹینرنہ ہٹائےجاسکے
کراچی : معززمہمان کےگزارنےکےبعدبھی مختلف سڑکیں بند
مزارقائد،شارع فیصل،سندھ مسلم سوسائٹی میں کنٹینرموجود
پی ای سی ایچ ایس کی سڑکوں سےبھی کنٹینرنہ ہٹائےجاسکے
منگل کی دوپہر شامیانے سےبندہونےوالی متصل سڑکیں تاحال بند
شارع فیصل کےدونوں ٹریک ٹریفک کےلیےبندہیں،ٹریفک پولیس
شارع فیصل آنے والوں سڑکوں پررکاوٹیں برقرار ہیں،ٹریفک پولیس
دیگر علاقوں میں رکاوٹیں ہٹنا شروع ہوگئی ہیں،ٹریفک پولیس
===============
کراچی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی فلائٹ اترتے ہی شہر کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی۔

شہر قائد میں ٹریفک کے بعد موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری طرف ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں سڑکوں کو شام 7 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو اپنی منزلوں پر پہنچنے میں ہوالی تکلیف کےلیے ٹریفک پولیس معذرت خواہ ہے۔
========

ڪراچي / وزيراعليٰ ھائوس / 23 اپريل 2024ع

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی آمد پر وزیراعلیٰ ہائوس میں پروقار تقریب سے خطاب

* میرے لئے باعثِ فخر و افتخار ہے کہ آج میں بردار ملک کے صدر، پاکستان کے ایک دیرینہ دوست، ہمدرد اور محسن کا استقبال کر رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو سندھ کی عوام جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* صدر محترم ابراہیم رئیسی اور ہمراہ وفد کا سندھ کے دارالحکومت شہر کراچی میں خیر مقدم کرتا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جناب عزت ماب صدر محترم ’’از ملاقات شما خوش بختم‘‘، وزیراعلیٰ سندھ کی فارسی میں الفاظ کی ادائیگی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* پاکستان اور ایران کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہمارے مابین مذہبی، علمی، تہذیبی اور اقتصادی روابط استوار ہیں اور وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پاکستان اور ایران نے ایک دوسرے کا صدقِ دل و جاں سے ساتھ دیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایران کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایران کو ہمیشہ ایک قابلِ بھروسہ اور ندیم دوست تصور کیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاک ایران دوستی کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

بلاول بھٹو زرداری کی نظر میں خطے میں ترقی تب ہی ممکن ہے جب تمام ممالک مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

بلاول بھٹو زرداری نے بحیثیت وزیر خارجہ پاکستان اپنے ایران کے دورہ میں مل کر کام کرنے اور ہر سطح پر روابط کو بڑھانے پر زور دیا ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پاکستان اور ایران آج تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں جہاں بھائی چارے، مل کے آگے بڑھنے اور ایک دوسرے کی اعانت کرنا ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہمیں مختلف مسائل درپیش ہیں جس میں دہشتگردی ، غیر قانونی تجارت، موسمی تبدیلی اور اسکے منفی اثرات، فلسطین اور کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم سرِفہرست ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

فلسطین اور کشمیر میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی ایک لمحہ فکریہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پاکستان کی نظر میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل کا پر امن حل وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

مسلمانوں کو متحد ہو کر اس کڑے وقت میں اپنے فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینا چاہئیے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

پاکستان کا سخت اور اصولی موقف ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے اور فلسطینی عوام کو حق دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کشمیری مظلوم عوام کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہم ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستانی موقف کی تائید کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم دونوں ممالک کی عوام کے بیچ روابط کو بڑھا سکیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سندھ ایران کے ساتھ تعلیمی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی روابط کو انتہای مقدم رکھتا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

ہماری یہ کوشش ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کرسکیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

میں آپ کے توسط سے ایران میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

سندھ میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کے لئے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

میں پر امید ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کی ترقی کے سفر کا آغاز سندھ کی سرزمین سے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

’’جناب رئیس عزیز ، قلب و ذهن پاکستانی ها همیشه به روی شما باز خواهد بود ‘‘، وزیراعلیٰ سندھ کی فارسی میں الفاظ کی ادائیگی

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ