ایران کے صدر ابراہیم ریٸسی کراچی پہنچ گٸے۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے پرتپاک استقبال کیا

کراچی … شاہد غزالی
*اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے
*گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔


*گورنر سندھ نے معزز مہمان کی کراچی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری،صوبائی وزراء عذرا پیچوہو،شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ نے بھی ایرانی صدر کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر علی حسن زرداری بھی ائیر پورٹ پر ایران کے صدر کے استقبال کے لئے موجود تھے.

*گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی۔ *گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ مزار قائد سے وزیر اعلی ہاؤس پہنچے۔
*گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو وزیر اعلی ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیں گے۔۔