) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز نیپاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت یوکے وائس چانسلرز فورم یو کے ہائرایجوکیشن اور ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز نیپاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے کے تحت یوکے وائس چانسلرز فورم یو کے ہائرایجوکیشن اور ٹرانس نیشنل ایجوکیشن کے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ ایجوکیشن گیٹ وے حکومت پاکستان اور برٹش کونسل پاکستان نے قائم کیا ہے۔ تقریب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے نظرثانی شدہ فارن کولیبریشن پالیسی کا اجراء کیا۔ اجلاس میں جس میں خالد مقبول صدیقی وفاقی، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، سر سٹیو سمتھ یوکے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن، جین میریٹ برٹش ہائی کمشنر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم ایگزیکٹوڈائریکٹرایچ ای سی، پروفیسر الیسٹر فٹ وائس چانسلر آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی، پروفیسر راحیل نواز پی وی سی سٹافورڈ شائر یونیورسٹی، پروفیسر مایرا بولانڈ، ڈین آف گلوبل انگیجمنٹ گلاسگو یونیورسٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان بھر سے وائس چانسلرز اور اکیڈمک لیڈرز شریک ہوئے۔