زمین کا عالمی دن کے موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ (سیپا) ریجنل آفس میرپورخاص کی جانب سے گورنمنٹ شاہ عبداللطیف ڈگری کالج میرپورخاص میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا اور شجر کاری کی۔

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
زمین کا عالمی دن کے موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ (سیپا) ریجنل آفس میرپورخاص کی جانب سے گورنمنٹ شاہ عبداللطیف ڈگری کالج میرپورخاص میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا اور شجر کاری کی۔ سیپا سے ڈپٹی ڈائرکٹر محمد صھیب، گورنمنٹ شاه عبدالطیف کالج کے پرنسپل پروفیسر اوصاف احمد، پروفیسر اشوک کمار، اساتذہ کاشف آصف آرائیں اور کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ پرنسپل پروفیسر اوصاف احمد نے سیمینار نے زمین کے عالمی دن کی مناسبت سے اظہارخیال کیا ادارہ تحفظ ماحولیات کے کیمسٹ شاہد الرحمان نے ادارے کا تعارف کرواتے ہوئے ماحول کی بہتری کے لیے ادارے کے اختیارات اور اس کی کارکردگی کے بارے میں اگاہ کیا۔جس کے بعد علی محمد رند ریجنل انچارج ادارہ تحفظ ماحولیات میرپورخاص نے سیمینار میں اپنے خطاب میں زمین کو درپیش مسائل کے بارے میں اگاہی دی انہوں نے کہا کہ زمین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں غیر موسمی بارشیں، ہیٹ ویو، کولڈ ویو اور اربن فلڈنگ ہو رہی ہے جس کے اثرات ہمارے ملک پاکستان پر بہت زیادہ ہو رہے ہیں ، انہون نے ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا پلاسٹک کا استعمال بھی ایک بہت بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے اور ہمیں جتنا ہو سکے پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا چاہیے کیونکہ پلاسٹک کو ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں ہمیں اس کا متبادل کپڑے کے تھیلے یا بائیو ڈگریڈیبل پلاسٹک بیگ کا استعمال کرنا چاہیے انہوں نے کہا بڑھتی ہوئی موسمی اثرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں پروگرام کا اختتام پر سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صہیب راجپوت نے سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی آگاہی کے حوالے سے ہم نے کچھ اقدام کئے ہیں ہمیں اس دن کے حوالے سے مزید اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ’ہمیں پانی کی بچت اور انرجی سیونگ کرنی ہوگی،پائیدار صنعت کو فروغ دینا ہوگا،زمینی ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے کچرا جلانے سے اجتناب کرنا ہوگا.انہوں نے اس بات پہ بھی زور دیا کہ ہمیں نئی جدید تحقیق شدہ فصلوں کے بیج کاشت کرنے ہوں گے جو کہ کلائمیٹ چینج سے مطابقت رکھتے ہوں اور وہ موسمی تغیرات کا مقابلہ کر سکتی ہوں ۔اخر میں انہوں نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیے اور ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور اور تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا شرکا کی جانب سے کالج احاطے میں کثیر تعداد میں شجر کاری بھی کی گئی *