پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر . ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں.

[6:50 PM, 4/22/2024] Mudassar Patient Welfare Lahore Health: لاہور(جنرل رپورٹر)160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ تعینات,
پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر .
ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں.
ڈاکٹر شازیہ چار ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گئی.
ڈاکٹر شازیہ اولڈ روائین ہیں، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا.اور بعد میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا.
ڈاکٹر شازیہ نے ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی ان کے نامور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر شازیہ طویل عرصہ تک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ اور آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہیں اور
انہوں نے بطور چیئرپرسن، شعبہ فزکس بھی خدمات سرانجام دیں.ڈاکٹر شازیہ 1996ء سے گورنمنٹ کالج لاہور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں.اس موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹاف کا پہلی خاتون وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا.
[6:50 PM, 4/22/2024] Mudassar Patient Welfare Lahore Health:

First female Vice Chancellor of GCU Lahore in 160 years history