لاہور(جنرل رپورٹر) معروف کالم نگار ادیب محقق و نقاد سید عارف نوناری کی نئی کتاب “ادھوا سچ” پر کام مکمل اشاعت کے مراحل میں پہچ گئی ہے اور جلد شائع ہو جائے گی اس کتاب میں تلخ ‘کھٹی میٹی’معاشرتی تجزیاتی اور انسانی فطرت پر مبنی تحریریں 2022 سے 2024تک روزنامہ جنگ شائع شدہ شامل کی گئی ہیں کتاب العکس پبلیکیشن میاں چیمبر ٹمپل روڈ لاہور شائع کر رہا ہے250 صفحات پر مشتمل کتاب” ادھورا سچ” ایسی کتاب ہے جس میں معاشرتی وسماجی اتار وجڑھاو کی عکاسی کی گئی ہے سید عارف نوناری ایک منجھے ہوئے لکھاری ہیں جن کی تحریروں کو پسند کیا جاتا ہے ان کی مختلف موضوعات پر پہلے23کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں طنزومزاح ‘اسلامی تاریخ’ ‘تحقیق’معلوماتی تاریخی کتب اور صحافت کے علاوہ نارووال کی تاریخ اور نارووال کے ادب پر ان کا کام معاشرہ کے ہر فرد کے لیے سرمایہ ہے صحافت پر ان کی دو کتابیں جرنلزم کے طلبا اور مقابلہ کے امتحان میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں جبکہ مزید دو کتب” نارووال کے قانون دان” اور شہدائے نارووال پر بھی کام جاری ہے
Load/Hide Comments