لاہور۔پنجاب کی جامعات کے بہتر امیج اور تشخص کے لیے قاٸم کی گٸی جامعات کی پی آراوز کمیٹی کا اجلاس پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے آفس ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوا۔

جامعات کی پی آراوز کمیٹی کےاجلاس کے موقع پر ارکان کا ڈاٸریکٹر پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم کے ساتھ گرو پ فوٹو

19فروری 2024
لاہور۔پنجاب کی جامعات کے بہتر امیج اور تشخص کے لیے قاٸم کی گٸی جامعات کی پی آراوز کمیٹی کا اجلاس پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن کے آفس ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈاٸریکٹر کوارڈینیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے کی ۔اجلاس میں پنجاب کی مختلف جامعات کے پبلک ریلیشنز آفیسر نے شرکت کی۔شرکا میں ڈاکٹر اکمل سومرو۔ڈاکٹر خرم شہزاد۔ڈاکٹر بریرہ بختاور۔شہزاد خالد۔مصدق سطان۔ناٸمہ بھٹی اور محمد عثمان شامل تھے۔اجلاس میں جامعات کےپی آراوز کو درپیش مساٸل اور انکے حل کی تجاویز پیش کی گٸیں۔ڈیجٹل اور سوشل میڈیا کے محاز پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے ڈاکٹر تنویر قاسم نے کہا کہ پی ایچ ای سی جامعات کے بہتر امیج اور تشخص کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کرے گا۔