وساکھی میلہ 2024کی تقربیات میں بھارت سے2400سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں

لاہور(جنرل رپورٹر)وساکھی میلہ 2024کی تقربیات میں بھارت سے2400سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ رہنماؤں نے قیام امن و سکھ مسلم دوستی کے رشتہ میں مزید مضبوطی سمیت دیگر نیک تمناؤں کی دعائیں کیں یاتریوں کو بہتر ین سہو لیا ت مہیا کرنے کے لیے ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور رہائش کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ،رہائشی کمروں کے علاوہVIPمارکی لگائی گئی تھی جبکہ گرمی سے بچنے کے لیے آئر کنڈشنر کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔ بھارتی سکھ یاتریوں نےٹرسٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کو احسن قرار دیا ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی مہمان نوازی میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں رہنے دی وفاقی و صوبائی حکومت سمیت رینجرز اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ بورڈ کے سیکورٹی و دیگر عملہ دن رات انکی خدمت میں مصروف ہیں.