تمغہ امتیاز سینئرمیوزک ڈائریکٹر اور گٹارسٹ سجاد طافو نے کہا ہے کہ انہیں میوزک کی دنیا میں مسلسل کام کرتے48 سال بیت چکے ہیں


لاہور( جنرل رپورٹر) تمغہ امتیاز سینئرمیوزک ڈائریکٹر اور گٹارسٹ سجاد طافو نے کہا ہے کہ انہیں میوزک کی دنیا میں مسلسل کام کرتے48 سال بیت چکے ہیں، حکومت کو خدمات کے صلہ میں مجھے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صدارتی تمغہ امتیاز سے2015 میں نوازا جا چکاہے تاہم ان 9 برسوں میں میرا کام جاری ہے۔ 2016 میں ناروے میں کلچرل فیسٹول میں پرفارم کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔2017 میں ریڈیو پاکستان کے لیے بحیثیت میوزک ڈائریکٹر 25 مئی کے حوالے سے ملی نغمے ریکارڈ کروائے جس کے ڈائریکٹر رضا کاظمی تھے، ان کی سر پرستی میں 14 اگست کے لیے ملی نغمہ ریکارڈ کروایا اور ریڈیو پاکستان سے ایوارڈ حاصل کیا۔اس کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے بہت سے ڈراموں کے ٹائٹل Songs اور بیک گراؤنڈ میوزک کمپوز کیے جن میں پنجابی ڈرامہ سیریل ” حسد ہے وسدے کا ٹائٹل میوزک دیا جس کےپروڈیوسر محمد شفیق تھے۔ پی ٹی وی کے ڈرا سیریل الیکشن کنکشن کا ٹائٹل میوزک دیا جس کےپروڈیوسر شوکت حسین چنگیزی تھے۔پی ٹی وی کا کامیڈی سٹ کام “چلو پھر سے مسکرائیں”کا ٹائٹل سانگ کیا جس کے پروڈیوسر محمد شفیق تھے۔ ڈرامہ سیریل “وگدی اے راوی” کا بیک گراؤنڈ میوزک دیا۔ ڈرامہ سیریل “رنجش کابیک گراؤنڈ میوزک دیاجس کے پروڈیوسر رفیق وڑائچ تھے۔ ڈرامہ سیریل ” برسات کی دھوپ”کا ٹائٹل سونگ کیا جس کے پروڈیوسر رفیق وڑائچ تھے۔پی ٹی وی سیریل ” کتنے موسم ہوئے مسکرائے”کا ٹائٹل سانگ کیا جس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سجاد احمد تھے۔
موسیقی کے پروگرام “سر پر چھاواں ” کو بطور میوزک ڈائریکٹر کیا جس کے پروڈیوسر محمود عالی تھے۔ پی ٹی وی ہوم پر کئی مارننگ شوز میں پرفارم کیا۔ جن میں “مینا بازار” اور پاکستان ٹیلی ویژن کا “سب سے بڑا کاسه”اس کے علاوہ میوزک پروگرام “ترنم” جس میں میڈیم نور جہاں نے پر فارم کیا۔ ان سب گیتوں میں گٹار بجایا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب گزشتہ 15 برسوں سے الحمرا آرٹس کونسل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں بحیثیت گٹار ٹیچر سٹوڈنٹس کو گٹارسکھا رہےہیں اور الحمرا کے سٹوڈنٹس کو تیار کر کے دو مشہور بینڈز تیار کیے ہیں جو پرفارمنس دے رہے ہیں۔ ان میں ایک کا نام “تین تال بینڈ” اور دوسرے بینڈ کا نام “سوال بینڈ” ہے ۔