وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کرتارپور آمد، گندم کا سنہرے خوشہ کاٹ کر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیا، بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز پر اظہار مسرت

ہینڈ آؤٹ نمبر 497
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کرتارپور آمد، گندم کا سنہرے خوشہ کاٹ کر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیا، بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز پر اظہار مسرت
پاک درشن ڈیوڑھی آمد پر سکھ زائرین اورخواتین کا ہاتھ جوڑ کرگرمجوشی سے وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال، سروور اور سمادھی کا دورہ
وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایا گیا،کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہا
بھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر کا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ،پنجاب حکومت کے بہترین اقدامات اور انتظامات کو سراہا
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے مقدس کنویں، سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی، ابلے چاول،کڑھی پکوڑے،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت
لاہور-18اپریل:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرتارپور راہداری زیرو لائن کا دورہ کیا اور کھیتی صاحب میں سنہری درانتی سے گندم کا سنہرے خوشہ کاٹ کر بیساکھی کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بابا گرونانک کے کھیت میں کٹائی کا اعزاز حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پاک درشن ڈیوڑھی آمد پر سکھ زائرین نے پرتپاک استقبال کیا۔ سکھ خواتین نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلی مریم نواز شریف کو گرمجوشی سے سلام کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو فیسلیٹیشن سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سروور (مقدس تالاب) اور سمادھی (پریئرہال)کا بھی دورہ کیا جہاں سکھ نوجوانوں نے روایتی گتکے کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گورو گھر حاضری دی اور سنگت کے درشن کئے۔ دلی گوروبند کمیٹی کے سربراہ ریمندر سنگھ بمراہ نے وزیر اعلی مریم نواز کو سروپا (شال)پہنایا۔ دلجیت سنگھ سرناں نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو کرپان اور دیگر تحائف پیش کئے جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کو بھی سروپا پہنایا گیا اور تحائف دئیے گئے۔ سمادھی میں گرانتھی سربراہ نے دعا سے تقریب کا آغاز کیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا۔ بھارت سے آنے والے سکھوں کے جتھہ لیڈ ر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی سکھ جتھہ لیڈر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔ سکھ جتھہ لیڈر نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی کا وزیر اعلیٰ بننا ہم سب کا مان ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ وفد کو جی آیاں نوں کہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مقدس کنویں کا بھی معائنہ کیا اور سکھ آرٹ گیلری بھی دیکھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکھ لنگر ہال میں یاتریوں کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ابلے چاول،کڑھی پکوڑے،مونگ کی دال، گڑ والے چاول، روٹی اچار سے تواضع کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کھانے کے معیار کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے لنگر ہال میں موجود زائرین سے بات چیت کی اور سکھ زائرین کو پنجاب میں سیاحت کی دعوت دی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء، رمیش سنگھ اروڑہ، بلال اکبر، سید عاشق حسین کرمانی، ایم این اے انوار الحق، ایم پی اے وسیم بٹ، رانا منان، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری ایگریکلچر،سیکرٹری زراعت، کمشنر اور دیگر حکام موجود تھے۔

٭٭٭
پریس ریلیز
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے: عظمیٰ بخاری
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑی کی نشاندھی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور 18 اپریل:…… صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے فوراً کاروائی کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے گاڑی کی نشاندھی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے اور قانونی کاروائی جاری ہے۔

ہینڈ آؤٹ نمبر 496
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں:مریم نوازشریف
نوازشریف نے ویساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے سکھ بھائی سرحد پار دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو
قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی، رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں
پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں،اپنے بزرگوں،بھائیوں کی پگ کا شملہ اونچا رکھوں گی
سکھ برادری 15 ہزار ہو یا 25 ہزار،یہ ہمارے سر آنکھوں پر ہیں،سرکاری طور پر پہلی مرتبہ بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں
اچھے ہوٹل تعمیر کرینگے،ٹرانسپورٹ اور بہترین سکیورٹی مہیا کرینگے، پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں
پاکستانی ہو اورٹھیٹھ پنجابی ہوں،پنجاب کے لوگ خوش ہونا جانتے ہیں اورخوشیاں منانی آتی ہیں،ہم پنجاب میں بستے ہیں،پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے
دنیا بھرتو آن والے سکھ بہناں تے بھراواں نوں جی آیاں نوں ……تہاڈا آنا سر متھے تے، سکھ بھراواں تے بہناں نوں خالصہ جنم دن دی مبارکباد ہور ویساکھی دی وی ڈھیر ودھیاں
وزیر اعلیٰ مریم نواز کاکرتار پورمیں ویساکھی کی تقریب سے پنجابی زبان میں خطاب،کرتار پور سے لاہور موٹر وے تک سڑک کی تعمیرو مرمت کا اعلان
لاہور18 – اپریل:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوردوارہ دربارصاحب کرتار پورمیں ویساکھی اور خالصہ جنم دن کی تقریب سے پنجابی زبان میں خطاب کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرتارپور سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے تک لنک روڈ کی تعمیر ومرمت کے پراجیکٹ کابھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے درشن ڈیوری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کایہ اعزاز ہے کہ انہوں نے اپنی دھی رانی کو وزیراعلیٰ بنا کر مان بڑھایا۔انڈین اور پاکستانی پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر دنیا بھر کے پنجابیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب کی یہ بیٹی خدمت کر کے پنجاب کے ہر باپ اور ہر بھائی کی پگ کا شملہ اونچا رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ زائرین کی سہولت،خدمت اورحفاظت ہمارا فرض ہے جسے ہر قیمت پر نبھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاحلف لینے کے بعد منصوبہ بنایا کہ کچھ ایسا کر سکیں کہ سکھ برادری کیلئے آسانی ہو۔ سکھ مقدس مقامات اور علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ یہاں اچھے ہوٹل تعمیر کریں گے۔ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کے بہتریں سروسز مہیا کی جائیں گی۔ پنجاب کی دھرتی کے دروازے پوری دنیا کے سکھوں کیلئے کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں پاکستانی ہو اورٹھیٹھ پنجابی ہوں۔پنجاب کے لوگ خوش ہونا جانتے ہیں اورخوشیاں منانی آتی ہیں۔ہم پنجاب میں بستے ہیں،پنجاب ہمارے دل میں بستا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکھ برادری کوپیغام دیتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے کہا کہ ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی۔دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،ان کے لئے راستے کھولیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ نواز شریف نے خصوصی طور پر سکھ برادری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور کہا کہ میرے سکھ بھائی سرحد پار دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لئے راستے کھولو۔نواز شریف نے کہا ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی، دلوں کے دروازے کھولیں۔ قائد محمد نوازشریف نے 2013میں پہلے سکھ کو ایم پی اے بنا کر اس کرتار پورراہداری کی بنیا د رکھی۔ رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکھ برادری 15 ہزار ہو یا 25 ہزار، یہ ہمارے سر آنکھوں پر ہیں۔ سب سے پہلے پاکستانی ہوں پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں۔ہر پنجابی کی طرح پنجاب میرے دل میں بستا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کے مطالبے پر یہاں سڑک کی فوری تعمیر کا آرڈر دے کر آئی ہوں۔انڈیا میں امرتسر، جاتی امرا میں میرے دادا پیدا ہوئے۔ انڈیا سے جب کوئی انکے گھر کی مٹی لے کر آیا تو اپنے دادا کی قبر پر ڈالی۔مجھے وزیراعلیٰ بننے پر انڈین پنجاب سے بھی مبارکبادیں موصول ہوئیں۔ درانتی سے گندم کی سنہری فصل کی کٹائی سے ویساکھی کا باقاعدہ آغازکر کے یہاں آئی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اس کھیت میں فصل کی کٹائی کا اعزاز حاصل ہوا جہاں گرونانک سنگھ گندم کاشت کرتے تھے۔ گرونانک سنگھ خود کٹائی کرتے تھے،آٹا گوندھ کر روٹیاں پکاتے اورمہمانوں کو پیش کرتے۔ یہ گندم اب گوروگھرکے لنگرمیں مہمانوں کی سیوا کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر پہلی مرتبہ بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں۔ پنجاب کے لوگوں کو خوشیاں منانی آتی ہیں اور یہ خوش ہونا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں اور پنجاب ہمارے دن میں بستا ہے۔ ایسٹر، ہولی، رمضان المبارک،عید اوراب خالصہ جنم دن اور ویساکھی کے تہوار چند ہفتوں کے فرق سے منائے جارہے ہیں۔یہ میرا پنجاب ہے،یہاں ویساکھی، ایسٹر،کرسمس،ہولی اور عید کی خوشیاں سب اکٹھے مل کر مناتے ہیں۔یہ بابرکت ایام سب کیلئے خوشی کا پیغام لائے ہیں۔نام جپنا، ہلال کمانا اور کھانا، خیرات کرنا جیسی قدریں اسلام اور سکھ ازم میں مشترک ہیں۔ دل کرتا ہے انڈین پنجاب کی طرح پاکستان کے پنجابی بھی فخر کے ساتھ پنجابی زبان دل کھول کر بولیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھرتو آن والے سکھ بہناں تے بھراواں نوں جی آیاں نوں ……تہاڈا آنا سر متھے تے۔ سکھ بھراواں تے بہناں نوں خالصہ جنم دن دی مبارکباد ہور ویساکھی دی وی ڈھیر ودھیاں
=======================

عظمی زبیر/آصف
ہینڈ آؤٹ نمبر1067
لاہور،18 اپریل:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے“2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب بھرمیں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ”ارتھ ڈے“منایاجائے گااور ’پلاسٹک کو ناں‘(No to Plastic)مہم کا آغاز ہوگا۔اس حوالے سے 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی کی وزیراعلی پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کے ماحول دوست وژن کے تحت اقدامات پر عمل درآمدکے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہم کا مقصدپلاسٹک سے ہونے والی جان لیوا بیماریوں اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ سینئروزیر نے ہدایت کی کہ پولیتھین بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائی جائے کیونکہ پلاسٹک بیگز کو تلف کرنے اور آگ لگانے سے ماحول کو سنگین نقصان پہنچتا ہے اور سانس کی تکلیف اور دیگر جان لیوا بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سربراہان اپنے اداروں اورڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی یقینی بنائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز اور تربیتی ورکشاپس منعقد ہوں گی اور انسانی صحت کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیاجائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ارتھ ڈے پر”نو ٹو پلاسٹک‘‘کے پیغامات جاری ہوں گے،ذرائع اور سوشل میڈیا پرخصوصی آگاہی مہم چلے گی۔ مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ عوام کینسر سے بچاؤکے لئے پلاسٹک بیگ کی بجائے کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں – اسی طرح دکاندار، شاپنگ مالز، ریستوران اور تندورمالکان پلاسٹک بیگز کی بجائے استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں اور انسانی صحت کو بہتر بنانے اور سموگ کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالیں۔عوام اپنے گھروں میں بھی پلاسٹک بیگز اور پلاسٹک کے کھانے پینے کے برتنوں کو استعمال نہ کریں تا کہ ان کی صحت بحال رہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ماحول اور انسانی صحت کیلئے اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے کیونکہ شہریوں اور میڈیا کے تعاون کے بغیر یہ مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق 5 جون ڈیڈ لائن ہے جس کے بعد پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلی تعلقات عامہ پنجاب
لاہور،فون نمبر 99201390
ڈی این/آصف
ہینڈ آؤٹ نمبر1068
محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے حکم پر 13درخواست گزاران کو 1 کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات کی ادائیگی
لاہور، اپریل 18: محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر(سنٹرل زون)، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو1122اور چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے مختلف درخواست گزار افراد کے 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13درخواست گزار فرادنے دفتر محتسب پنجاب کو درخواستیں دیں کہ انہوں نے فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التواء واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا مگرانہیں ابھی تک واجبات ادا نہیں کئے گئے- محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر متعلقہ اداروں نے سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات ادا کر دیئے ہیں جس پر درخواست افراد نے قانونی حق کی فراہمی پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے –
٭٭٭٭٭

==================