حکومت سندھ کا لال شہباز قلندر کے مزار کی توسیع اور بحالی کا فیصلہ

کراچی ۔۔۔ شاہد غزالی

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت حیدرآباد میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر جامشورو اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف سمیت دیگر افسران نے شریک کی۔اجلاس میں محکمہ اوقاف کی جانب سے لال شہباز قلندر کے مزار پر جاری ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی گٸی۔چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ ن کہا کہ بائی پاس سے مزار تک نیا روڈ بنایا جائے گا، اور ہدایت کی کہ شہر میں ہر قسم کی انکروچمنٹ کو ختم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ شہر کی ٹریفک کی بہتری کے لئے پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔ شہر میں موجود بس اسٹینڈ کو بھی زیر استعمال لایا جائے۔
سیہون کی پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی اسکیموں کو بھی وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے سہون شہر کا ماسٹر پلان بنانی کی ہدایت بھی کی ۔
ماسٹر پلاننگ میں روڈ، ٹریفک مینیجمینٹ، صحت، فراہمی اور نکاسی آب سمیت دیگر شعبوں کو شامل کیا جائے گا۔ مزار پر کام کہ معیار کو برقرار رکھا جائے اور زائرین کو تمام سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ سیہون میں ریپڈ ریسپانس سینٹر اور ادویات کے لئے میگا اسٹوریج بھی بنایا جا رہا ہے۔ درگاہ کے اندر کی مینیجمینٹ بہتر کی جائے۔