لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعمان شاہد دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسے۔

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعمان شاہد دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسے۔ 50سالہ ڈاکٹر نعمان شاہد کے اچانک انتقال کی خبر پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل سمیت ودیگر ہیلتھ پروفیشنلز افسردہ ہو گئے۔اس موقع پر پروفیسر الفرید ظفر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی اللہ کی امانت اور موت ایک حقیقت ہے۔ اللہ جب چاہے زندگی واپس لے سکتا ہے۔ اس پر صبر کرنا ہی مومن کی نشانی و ایمان ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے اچانک انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
======================


لاہور(مدثر قدیر)سرگنگا رام ہسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں ایچ ویک سسٹم کو فنکشنل کردیا گیا اس سسٹم کی وجہ سے بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے دوران 24گھنٹے مریضوں کو اے سی کی سہولت میسر رہے گی اور ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کا درجہ حرارت ٹھنڈا رہے گااس حوالے سے نمائندہ اومیگا نیوز سےبات کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر حافظ معین الدین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو علاج کے ضمن میں بہتر سہولیات میسر کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور ایچ ویک سسٹم کو فنکشنل کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.