بھارت سے آئے سکھ یاتریننکانہ صاحب اور سچا سودا پر حاضری اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد کرتار پور پہنچ گئے،

لاہور( جنرل رپورٹر )بھارت سے آئے سکھ یاتریننکانہ صاحب اور سچا سودا پر حاضری اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد کرتار پور پہنچ گئے،جہاں و ہ 2روز قیام کریں گے بورڈ ترجمان کے مطابق یاتریوں کو سخت سیکورٹی کے حصار میں کرتار پور روانہ کیا گیا، سکھ رہنماؤں نے متروکہ وقف املاک بورڈ اور شرائنز برانچ کی جانب سے کیے گئے انتظامات تسلی بخت قرار دیا۔بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور سکھ رہنماؤں کا ہمارے اقدامات سراہنا باعث فخر ہے۔