ورکرز کو ملنے والی اسکیموں جو گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے رکی ہوئی ےاس پر اور بلخصوص گلشنِ معمار اور نادرن بائی پاس لیبر کالونیوں کو ابتک بنیادی سہولیات نہ ملنے پر ایک اہم میٹنگ

کراچی ۔۔
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ہیڈ آفس میرین فیصل بلڈنگ شاہراہِ فیصل کراچی میں سیکریٹری ویلفیئر بورڈ سندھ سعید صالح جمانی صاحب کی دعوت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر بورڈ شہلا کاشف اور دیگر بورڈ کے افسران کے ہمراہ سندھ کی مختلف لیبر فیڈریشنوں کے نمائندگان کے ساتھ ورکرز کو ملنے والی اسکیموں جو گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے رکی ہوئی ےاس پر اور بلخصوص گلشنِ معمار اور نادرن بائی پاس لیبر کالونیوں کو ابتک بنیادی سہولیات نہ ملنے پر ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔۔اس میٹنگ میں پاکستان ورکرز فیڈریشن۔ نیشنل لیبر فیڈریشن متحدہ لیبر فیڈریشن ۔پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین (PCEM)ن NTUF۔صحافتی تنظیموں پپلز لیبر بیرو کراچی ۔پاکستان اسٹیل ملز اور دیگر اندرون سندھ اور کراچی کے لیبر لیڈران نے شرکت کرتے ہوۓ ان تمام اہم ایشوز پر گفتگو کی ۔۔۔اور آخر میں سیکٹریری ویلفیئر بورڈ نے میٹنگ کے شرکا کے ساتھ یہ طے کیا ھے کہ جہیز گرانٹ دیتھ گرانٹ اسکالر شپ ایجوکیشن سیز ہا ئر ایجوکیشن پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا اعادہ کیا اور اگلے ہفتے بروز منگل گلشنِ معمار اور نادرن بائی پاس لیبر کالونیوں کا دورا کرینگے