چیئرمین منظور رضی 18 اپریل کو کینیڈا روانہ ہونگے۔ محمد نسیم راؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ امجد علی خان، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری جاوید اقبال میمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کے مرکزی چیئرمین و ملک کے معروف مزدور رہنما منظور احمد رضی 18 اپریل بروز جمعرات دو ماہ کے لیے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور کیلگری روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ اپنے چھوٹے بھائی شکیل احمد رضی جو کینیڈا کے معروف رائٹر اور صحافی ہیں انکے پاس قیام کرینگے۔ منظور احمد رضی 21 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے اسکے علاؤہ عالمی یوم مزدور کے موقعے پر کینیڈین محنت کشوں کے جلسوں اور ریلیوں میں بھی شریک ہونگے۔ اپنے دورہ کینیڈا کے دوران منظور احمد رضی کینیڈین ریلوے یونینز سمیت دیگر یونین رہنماؤں، دانشوروں اور شاعروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ دورہ کیلگری میں انکی چیف منسٹر کیلگری اور عوامی ورکرز پارٹی کینیڈا کی صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ چیئرمین منظور احمد رضی کیلگری میں اپنی 79 سالہ سیاسی ترقی پسند تحریک اور ٹریڈ یونین کے بارے میں اپنی آب بیتی پر ایک کتاب بھی شائع کرینگے جسکی تقریب رونمائی اگلے سال کراچی میں منعقد ہوگی۔ منظور احمد رضی دو ماہ کے مختصر قیام کے بعد 20 جون 2024 کو واپس کراچی پہنچیں گے۔