میرپورخاص ضلع کی لاکھوں عوام کو ٹرین کی سستی سفری سہولت سے محروم کر کے ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،

میرپورخاص(رپورٹتحسین احمدخان~
میرپورخاص ضلع کی لاکھوں عوام کو ٹرین کی سستی سفری سہولت سے محروم کر کے ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، نجی شعبہ میں مہران ایکسپریس ٹرین میں سات بوگیاں چل رہی تھی محکمہ ریلوے کے انڈر میں آنے کے بعد صرف 4 بوگیوں تک محدود کردیا گیا، کراچی حیدرآباد سفر کرنے والے مسافر پبلک ٹرانسپورٹ میں مہنگے داموں سفر پر مجبور ہیں تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے حیدرآبا اور کراچی کے درمیان کئی سال بندش کے بعد نجی شعبے کے زیر نگرانی مہران ایکسپریس ٹرین 7 بوگیوں کے ساتھ دوبارہ چلائی گئی اور بعدازاں محکمہ ریلوے نے دوباہ نجی شعبے سے واپس لے کر ٹرین کو اپنے ماتحت چلانے کا فیصلہ کیا جس سے میرپورخاص ضلع کی لاکھوں عوام مستفید ہونے لگے مگر عیدالفطر سے قبل اچانک نامعلوم وجوہات کے سبب اس ٹرین کی بوگیوں کی تعداد محدود کر کے صرف 4 بوگیاں کر دی گئی جس کی وجہ سے ضلع کے عوام خاص کر خواتین اور بچوں سمیت کاروباری حضرات کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کراچی و حیدرآباد سفر کرنے والے یومیہ ہزاروں مسافر پبلک ٹرانسپورٹ کے زریعے مہنگے کرایوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں میرپورخاص کے لاکھوں لوگوں نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ مہران ایکسپریس ٹرین میں کم کی گئی بوگیاں دوبارہ بڑھائی جائیں تاکہ مسافروں کو آرام دہ سفری سہولیات میسر آ سکے***