کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی او او اور ہر دل عزیز سرکاری افسر اسد اللہ خان نے رمضان کے اخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کی مسلم امہ پاکستان اور رشتہ داروں دوست احباب کے لیے خصوصی دعائیں

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی او او اور ہر دل عزیز سرکاری افسر اسد اللہ خان نے

رمضان کے اخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کی مسلم امہ پاکستان اور رشتہ داروں دوست احباب کے لیے خصوصی دعائیں

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی او او اور ہر دل عزیز سرکاری افسر اسد اللہ خان نے اللہ کے فضل و کرم سے رمضان کے اخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کی اس موقع پر انہوں نے مسلم امہ پاکستان کے لیے بالخصوص اور رشتہ داروں دوست احباب کے لیے بالعموم خصوصی دعائیں کیں ۔ایک مرتبہ پھر عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر

دوست احباب سرکاری افسران ملازمین واٹر بورڈ نے ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کی عبادات اور دعائیں قبول فرمائے ۔جیوے پاکستان کی انتظامیہ اپنے قائرین کی جانب سے

جناب اسد اللہ خان کو رمضان کے اخری عشرے میں ایک مرتبہ پھر عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی ان کی تمام عبادات کو قبول فرمائے آمین
=========================

زیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہء سعودی عرب
وزیراعظم نے خانہء کعبہ کا طواف کیا اور عمرہ کے دیگر ارکان کی ادائیگی کی

وزیراعظم نے خانہء کعبہ میں نوافل بھی ادا کئے

بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم کو زیارتِ خاص کروائی گئی

وزیراعظم کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لئے خصوصی دعاء

وزیراعظم کی عالمی امن و آشتی کے لئے بھی دعاء

وزیراعظم کی دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصاً فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعاء

وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی وزیراعظم کے ہمراہ
================

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت
فطار کے بعد دو طرفہ ملاقات ہوئی

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے دعاء اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

وزیراعظم نے سعودی حکام کی جانب سے اپنے اور ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا

دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا

دونوں رہنماؤں کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
======================

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان 10 اپریل سے 13 اپریل تک کیا ہے۔

دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہو گا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہو گا، انسانی آنکھ سے نظر آنے کے لیے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔