سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہو گئی

ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، ایک تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 4200 اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44 ڈالر اضافے کے بعد 2330 ڈالر فی اونس ہے۔
=================

کراچی میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک دو کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں معمولی زخمی ہوئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑی کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ ہیں اور جمعہ کی شب کار حادثے میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

دونوں پلیئرز کے مقامی اسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی دیکھ بھال کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی جمعہ کی شب کراچی میں مقیم ایک ساتھی کرکٹرز کے ساتھ چائے پینے کی غرض سے ہوٹل سے نکلی تھیں کہ یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر پلیئرز محفوظ رہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری بہت معمولی نوعیت کی تھی اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔