کراچی صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن اف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال کی گورنر سندھ سے ملاقات


کراچی صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن اف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال کی گورنر سندھ سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہونے والے افطار ڈنر کے موقع پر کراچی صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال کی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے خصوصی ملاقات ہوئی گورنر سندھ نے اس موقع پر کوکب اقبال کا خیر مقدم کیا ۔ کوکپ اقبال نے صوبہ سندھ کے لیے بالعموم شہر قائد کے لیے بالخصوص گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گورنر سندھ نے کوکب اقبال کا شکریہ ادا کیا اور صارفین کے لیے کنزیومر ایسوسی ایشن اف پاکستان کے کردار اور خدمات سے اگاہی حاصل کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ۔
====================

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے سفارتکاروں،تاجر برادری، اور معززین شہرکے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام

ملکی حالات ہم سب کے سامنے ہیں۔۔ سوچنا یہ ہے کہ کرنا کیا ہے۔۔ گورنر سندھ۔

ہم سب کو مل کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے، گورنر سندھ

ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے، گورنر سندھ

مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو گورنر ہاؤس میں نافذ کرنے کے لیے علماء مشاورت کررہا ہوں۔

ان اصولوں کے نفاذ سے ہی مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔۔ گورنر سندھ

ایس آئی ایف سی کے ذریعے خوشحالی آئے گی۔۔

سب سے کہتا ہوں امن و امان کے کنٹرول کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔۔ گورنر سندھ
مسلمان کو شراب لیتے دیکھنے پر گرفتار، بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے، کامران ٹیسوری
اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا گیا تو اسے فوری گرفتار کیا جائے گا جبکہ مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے گی۔

اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھتا جا رہا ہے، جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔ میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا، لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہے۔ کوئی پارٹی نہیں چاہتی شہر میں کرائم ہو۔

انھوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول نے کہا کہ کراچی کو اون کریں گے، ہر اچھےکام میں پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے، تاہم ماننا ہوگا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کو مینڈیٹ ملا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائے گا، گورنر ہاؤس کے اکاؤنٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا اور 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی۔

گورنر سندھ نے جلد حیدرآباد میں آئی ٹی کلاسز کے حوالے سے ٹیسٹ کے انعقاد کا عندیہ دیا کہا کہ ہم نیاز اسٹیڈیم میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں، 2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتطام اور اہتمام کررہے ہیں۔
============================
کراچی۔۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے اعزاز میں سحری
کا اہتمام۔۔
گورنر سندھ کی بات چیت۔۔
آپ لوگوں کی گورنر ہاؤس امد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔

پاکستان کا مستقبل آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔۔ گورنر سندھ

ایک ایک دن سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کام کیا ہے۔۔

ایک روپیہ بھی تنخواہ نہیں لی۔۔
اس سے پہلے والے رمضان میں دروازے عوام کے لئے کھولے۔۔

بلا تفریق عوام کو گورنر ہاؤس بلایا۔۔۔
ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو راشن تقسیم کیا۔۔

ساڑھے پانچ لاکھ بچوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لیا گیا۔۔

50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دے رہے ہیں۔۔۔

ان بچوں سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا گیا۔۔

شہر کے مایوس لوگوں کے لئے بیل آف ہوپ لگائی۔۔

بے سہارا لوگوں کی فوری دادرسی کی۔۔

ایک لاکھ اسی ہزار لوگ اس بیل آف ہوپ پر آئے۔۔۔ گورنر سندھ۔

موٹر سائیکل سے محروم ہوجانے والے لوگوں کو بائیکیں دیں۔۔۔

یہ سب حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔۔۔

اب حیدرآباد میں بھی آئی ٹی کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔۔

بتدریج یہ سندھ کے مختلف شہروں میں شروع کی جائیں گی۔۔

گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصول اپنانے جائیں گے۔۔

اس سلسلے میں علماء کرام سے مشاورت کے لیے جاؤں گا۔۔۔

جن اصولوں کو نافذ کر سکتے ہیں ان کے لئے قدم اٹھا لیا ہے۔۔۔

ظلم پر آواز نہیں اٹھائیں گے تو شہر ٹھیک کیسے ہوگا ۔

مخلوق خدا کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔۔

رمضان کے آخر تک تین لاکھ افراد گورنر ہاؤس میں افطاری کریں گے۔۔

لوگوں کو کھلانے کا وسیلہ بن رہا ہوں۔۔۔

اب تک سولہ لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاؤس آچکے ہیں۔۔

نیت ہو تو بغیر اختیار کے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔۔۔

روزگار اسکیموں کی جانب جارہے ہیں۔۔۔

آئی ٹی کلاسز کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔۔

زیر تعلیم بچوں نے کمانا شروع کردیا ہے۔

لوگوں کو پیروں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔۔

سندھ بھر میں مختلف چھوٹے کورسز کروانے جاسکتے ہیں۔۔

ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے راستہ درکار ہے۔۔

کئی سو لوگوں کو عمرے پر بھیج چکے ہیں۔۔

جب ہم بغیر وسائل کے اتنا کچھ کرسکتے ہیں تو اختیار کے ساتھ بہت کچھ ہوسکتا ہے۔۔

اگر گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں تو باقی دروازے کیوں نہیں کھلے۔۔

اسٹریٹ کرائم کا شکار شہری کے گھر گیا۔۔

آپ اپنے حق کی بات بھی نہیں کرسکتے۔۔۔؟

جب تک الله تعالی نے اس منصب پر رکھا کام کرتا رہوں گا۔۔

میں تو اپنے حصے کا کام کرسکتا ہو ں۔۔

لوگوں کی مدد کی کہ وہ اپنے حصے کا کام کرسکے۔۔۔

حیدرآباد آئی ٹی کورسز کے لئے اب تک دس ہزار افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔۔

ہر ایک سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔۔۔

لوگوں کو شعور دلانے میں میری مدد کریں۔۔

انڈیا کی آئی ایکسپورٹ ڈیڑھ سو بلین ڈالر ہے۔۔

ان سترہ مہینے ہر کام بلاتفریق اور سیاست سے پاک اور کر کیا۔۔

شہر کے بچوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔۔

دس لاکھ روپے تک کا فری ہیلتھ انشورنس کروانے کے لیے کام کیا۔۔۔

اپنی مدد آپ کے تحت 75 ہزار ہیلتھ انشورنس کارڈ کا انتظام کرچکے ہیں،۔۔ گورنر سندھ

ہم لوگ فرقوں اور سیاسی جماعتوں میں تقسیم ہوچکے ہیں۔۔

سب مل کر اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔۔

ٓ

KARACHI

MQM PAKISTAN

KARACHI STREET CRIMES

PAKISTAN PEOPLE’S PARTY (PPP)