لاہور کی تعمیر وترقی کاپلان،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہنگامی بنیادپر تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی

اہور کی تعمیر وترقی کاپلان،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہنگامی بنیادپر تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی
ہر 10 دن کے بعد وزیر اعلی مریم نواز شریف لاہور کی تعمیر و ترقی کے خصوصی پلان پر عملدرآمد کاخود جائزہ لیں گی
گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کاپراجیکٹ منظور، سٹریٹ لائٹس کی بحالی،تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ
شہر کی کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی، تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم، سیورماسٹر پلان، واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غور
واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے
ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
لاہور 2اپریل: ……”نیا دور…… صاف ستھرا لاہور“لاہور کی تعمیر وترقی کاپلان،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنگامی بنیادپر تکمیل کے لئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازہر10 دن کے بعدلاہور کی تعمیروترقی کے پلان پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی جس میں لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ اجلاس میں لاہور کی دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ لاہور کے نوزون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور کی تعمیر وترقی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیورماسٹر پلان، واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غور کیا گیا اور جامع پلان طلب کرلیا۔واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں لاہور کی تعمیر وترقی،واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔ صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنرلاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭
\بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر 433
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ا رکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات، عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا،ڈویلپمنٹ کیلئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں
ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات نوٹ کیں،قابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے احکامات جاری، رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، مل کر چلیں گے، پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے،کلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع
3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع، 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لائیں گے، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دیں گے: مریم نواز شریف
پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں ہمقدم ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں،کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ارکان اسمبلی
لاہور 2اپریل: ……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مختلف اضلاع کے ا رکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو عوامی مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا اور ڈویلپمنٹ کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات نوٹ کیں اور قابل عمل تجاویز پرعملدر آمد کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے رمضان نگہبان پیکیج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کی۔ ستھرا پنجاب اوردیگرپراجیکٹس کو سراہا جس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، مل کر چلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 600روڈ کی تعمیر ومرمت،5ایکسپریس وے اور3موٹر ویز بنائیں گے۔ صوبہ بھر میں 100فیصد فری ادویات اورہوم ڈلیوری جلد شروع کردی جائے گی۔دیہات اوردوردراز علاقوں میں علاج کیلئے موبائل ہسپتال اورکلینک آن ویل پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر کے دیہی اوربنیادی مراکز صحت کو6ماہ کے اندر ری ویمپ کیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں فراہمی اور نکاسی آب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں آئندہ 3 ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع ہو گا۔ 36اضلاع میں سالڈ ویسٹ کولیکشن کا جامع نظام لارہے ہیں۔ طلباء کو 20 ہزار موٹر بائیکس دی جا رہی ہیں، ہر ضلع میں 3 ہزار بائیکس دی جائیں گی۔ پنجاب میں ایک لاکھ گھر کم آمدن والے افراد کو دیں گے۔ ارکان اسمبلی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو یقین دلایا کہ کہ پنجاب میں بہتری لانے کی کوشش میں ہمقدم ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات قابل تحسین ہیں،کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ خواتین ایم پی ایز نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی وزیر اعلیٰ بننا ہر خاتون کا اعزاز ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں ٹکٹ ہولڈر سعود مجید،ایم پی اے خالد ججہ شامل تھے۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، راجہ محمد اسلم خان، خالد جاوید اصغر گھرال، مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد، حسن عسکری شیخ، تاشفین صفدر، سلمی سعید،سیدہ ثمرین تاج نے ملاقات کی۔ سید علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن،ملک واصف مظہر،محمد اقبال، غضنفر علی خان، عامر علی شاہ،قاضی احمد سید،سردار حبیب الرحمن خان، ریئس نبیل احمد،میاں علمدار عباس قریشی،شازیہ عابد،نیلم جبار چوہدری،نرگس فائزہ ملک رابعہ نذیر اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔ محمد اور رنگ زیب،پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر 434
بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دیدی
ٹاسک فورس میں پولیس،مجسٹریٹ، انٹیلی جنس، ریکوری،ڈی آفس،پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے
بجلی چوری روکنے کیلئے صوبے بھر میں 600 سے زائد سپیشل پولیس فورسز ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں شامل ہوں گی
بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لئے قوانین میں ترمیم کا اصولی فیصلہ، مقدمات میں مضبوط اور موثر پراسیکویشن کی ہدایت
لاہور2اپریل:…… پنجاب میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دے دی۔ٹاسک فورس میں پولیس،مجسٹریٹ، انٹیلی جنس، ریکوری،ڈی آفس،پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ 600 سے زائد سپیشل پولیس فورسز کی ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں شامل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا اور لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بجلی چوری کے مقدمات میں مضبوط اور موثر پراسیکیویشن کی ہدایت کی گئی، بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لئے قوانین میں ترمیم کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ سینیٹر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر حکام موجود تھے
٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ہینڈ آؤٹ نمبر 435
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
لاہور2اپریل:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا اور کہا کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے۔