وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدوار وں کو مبارکباد

ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آرٹو سی ایم
وزیر اعلیٰ مریم نوازکا محمد اورنگزیب، مصدق ملک، خلیل طاہر سندھو، انوشے رحمان اور بشری انجم سمیت تمام نو منتخب سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،امید ہے کہ سینیٹرز لگن سے کام کریں گے:مریم نواز
لاہور2اپریل:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدوار وں کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محمد اورنگزیب، مصدق ملک، خلیل طاہر سندھو، انوشے رحمان اور بشری انجم سمیت تمام نو منتخب سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے پرپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ امید ہے کہ سینیٹرزملک کی ترقی اور جمہوریت کی سربلندی کے لئے لگن سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،جمہوری روایات کا عَلم بلند ہوا ہے۔ اتحاد و اتفاق سے ہی پاکستان ترقی کرسکتاہے۔ پنجاب میں کامیاب حکمت عملی کے ذریعے سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرایا۔
٭٭٭