میرپورخاص میں سات سالہ یتیم بچے کے ساتھ زیادتی تشدد انکشاف بچے عبدالغفار کو ظالم نے تشدد کرکے باغ میں پھینک کر فرار ہو گی

۔میرپورخاص رپورٹتحسین احمدخان ~
میرپورخاص میں سات سالہ یتیم بچے کے ساتھ زیادتی تشدد انکشاف بچے عبدالغفار کو ظالم نے تشدد کرکے
باغ میں پھینک کر فرار ہو گیا بچہ لاوارث حالت میں پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا۔بچے کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔ میرپورخاص کوری گاؤں کی بیواہ خاتون کے بچے عبدالغفار کو تشدد و زبردستی کرکے باغ میں چھوڑ جانے والے بچے کے ورثا حیدرآباد روانا علاقے کے معزز محمد صالح کوری۔ میر محمد برفت اور دیگر نے مدد کرکے ورثا کو حیدراباد بھیجنے میں مدد کی موقع پر اے کے فاؤنڈیشن کے اظہر عباسی نے بیواہ خاتون کی کیش میں مدد کرکے اسپتال سمیت علاج کی زمینداری اٹھا لی ہے بیواہ خاتون نے بتایا کہ دو دن پہلے میرے ایک بچے کی کوئی ٹانگ توڑ گئے تھے آج اس کے دوائی کے لیے کام پر گئی تو دوسرے بچے کا یہ واقعہ سنا ہے میرا شوہر مر گیا ہے میرے ساتھ مسلسل ظلم ہو رہا ہے ایس ایس پی میرپوخاص اس کا نوٹس لیں۔دوسری جانب بچے کو حیدراباد تک لے جانے والا ستار شر ابھی بھی بچے کے ساتھ موجود ہے مسلسل ورثاء سے رابطے میں ہے۔ سول سرجن ڈاکٹر نصراللہ شیخ۔ صحافی ایس ایچ او مہران مجید گرگیج کی مسلسل مدد نے موقع پر بچے کی زندگی بچانے میں قردار ادا کیا***