میرپورخاص شہر میں بڑھتی مچھروں کی بہتات اور اس کے نتیجے میں وبائی امراض ملیریا و ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے شہری ازیت اور پریشانی کا شکار ہونے لگے،

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
میرپورخاص شہر میں بڑھتی مچھروں کی بہتات اور اس کے نتیجے میں وبائی امراض ملیریا و ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے شہری ازیت اور پریشانی کا شکار ہونے لگے،کروڑوں کا بجٹ ملنے کے باوجود میونسپل کارپوریشن عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بجاۓ شہر میں ملیریا و ڈینگی جیسے وبائی امراض کے پھیلنے کا انتظار کررہے ہیں سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال بدترین کرپشن کے سبب تباہی کے کنارے پر ہے تو دوسری طرف شہری ملیریا و ڈینگی جیسے امراض کے علاج معالجہ کی سہولیات سے بھی محروم ہیں کڑوروں روپے کا بجٹ رکھنے اور میونسپل کارپوریشن کا درجہ ملنے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کا فیومیگیشن کےمتعلقہ عملے نے شہریوں کو زہریلے مچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اکثر غیر موثر نمائشی اسپرے کیاجاتا ہے اور کم خرچ کے اضافی بل پاس کروا کر صرف اپنی جیب بھری جاتی ہے اور اسپرے کے نام پر شہریوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے شہر کی ایک مونسپل کارپوریشن ، دو ٹاؤن کمیٹیاں اور 22 یونین کونسل عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر اتے ہیں اس حوالے سے جماعت اسلامی کے امیر میرپورخاص نورالہی مغل اور شہر کی دیگر سیاسی ،سماجی تنظیموں نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر بھر میں بلا امتیاز مؤ ثر فیومیگیشن اسپرے کیا جائے تاکہ شہری ملیریا و ڈینگی جیسے وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں***