ارباب علی ڈائریکٹر فنانس سائٹ لمیٹڈ تعینات

کراچی ( نمائندہ خصوصی) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹس ( سائٹ) لمیٹڈ کے ایم ڈی نے ڈائریکٹر فنانس خورشید دیہراج کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ ارباب علی خان کو نیا ڈائریکٹر فنانس مقرر کر دیا گیا ہے۔ ارباب علی خان نے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔ ارباب علی خان اس سے قبل بھی متعدد بار ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور کام و کردار کے حوالے سے بھی اچھی شہرت رکھتے ہیں۔