ممتاز صحافی اور پروڈیوسر ثوبیہ چیمہ امریکہ میں پاکستانی اخبار ہیوسٹن ٹریبیون سے وابستہ ہو گئیں

ممتاز صحافی اور پروڈیوسر ثوبیہ چیمہ امریکہ میں پاکستانی اخبار ہیوسٹن ٹریبیون سے وابستہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی اخبار ہیوسٹن ٹریبیون کی انتظامیہ نے ممتاز صحافی اور پروڈیوسر ثوبیہ چیمہ کو بحیثیت ایگزیکٹو ایڈیٹر ادارہ جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ثوبیہ چیمہ کا شمار پاکستان میڈیا انڈسٹری میں صف اول کے پروڈیوسرز میں ہوتا ہے وہ گزشتہ 20 برس سے نیوز میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں اس دوران جیو نیوز ایکسپریس نیوز 92 نیوز اور سنو نیوز میں اہم ترین عہدوں پر کام کر چکی ہیں ادارہ ہیوسٹن ٹریبیون ثوبیہ چیمہ کو خوش آمدید کہتا ہے

یاد رہے کہ ہیوسٹن ٹریبیون امریکہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافی کامران جیلانی کی زیر ادارت شائع ہوتا ہے یہ اخبار اپنی بریکنگ اسٹوریز اور خصوصی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے ۔
=================

امریکی ریاست ورجینیا میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
امریکی ریاست ورجینیا میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں ایک بچے سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ورجینیا اسٹیٹ پولیس کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہےکہ دہرے انجن والانجی جیٹ ورجینیا کے باتھ علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔جیٹ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
=================


کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کیخلاف 3وکٹوں سے کامیابی
کرائسٹ چرچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہراکر دو میچز کی سیریز دو۔صفر سے جیت لی۔
چوتھے روز 279رنز کاہدف آسٹریلیا نے 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دوسری اننگز میں 80رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ’’الیکس کیری ‘‘ اور’’مچل مارش ‘‘ کے درمیان 140رنز کی شراکت قائم ہوئی۔مچل مارش نے 80 اور’’ایلکس۔کیری‘‘ نے 98رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔’’الیکس کیری ‘‘ کو پلیئر آف دی میچ جبکہ نیوزی لینڈ کے ’’میٹ ہنری‘‘ کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔فتح کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔