سندھ سیلز ٹیکس قواعد کی خلاف ورزی پر مشہور ٹور ٹریول ایجنٹ کمپنی ڈیلکس ہالیڈیز ٹریولز کی دو برانچیں سربمہر ، سندھ ریونیو بورڈ کی ڈیفالٹر ٹریول ایجنٹس کے خلاف مہم تیز

ٹیکس ادا نہ کرنے والے ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے جس کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کے عملے نے مشہور ٹریول ایجنٹ اینڈ ٹور اپریٹر کمپنی ڈیلکس ہالیڈیز ٹور اینڈ ٹریولز کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس کی دو برانچیں سر بمہر کر دیں

۔ مذکورہ کمپنی کی دو برانچیں بہادر اباد اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں سربمہر کی گئی ہیں جس کی بنیادی وجہ ٹریول کمپنی کی جانب سے ماہانہ بنیاد پر


سیلز ٹیکس ریٹرنز کی تفصیلات جمع کرانے کے قانونی تقاضے پورے نہ کرنا اور قواعد کی خلاف ورزی کرنا ہے کمپنی سندھ سیلز ٹیکس کی مد میں ریونیو جمع کرانے کی بجائے ادارے کو نقصان پہنچا رہی تھی سندھ سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2011 کے تحت یہ کاروائی عمل میں لائی گئی کاروائی عمل میں لانے سے پہلے ٹریول کمپنی کو اپنے معاملات قانونی دائرے میں لانے کے لیے مناسب وقت دیا گیا لیکن قواعد کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے ایکشن لینا پڑا ٹیکس کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کے بعد دفاتر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا سندھ ریونیو بورڈ حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ ایکشن ایسے تمام ٹریول ایجنٹس اور ٹور اپریٹرز کے خلاف عمل میں ا سکتا ہے جنہوں نے سندھ ریونیو بورڈ کے ساتھ اپنی رجسٹریشن اور ماہانہ بنیاد پر ٹیکس تفصیلات جمع کرانے کے قانون پر عمل نہیں کیا یا ماہانہ بنیاد پر سندھ سے سیلز ٹیکس کی رقم جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں ایسے تمام ٹریول ایجنٹ اور ٹور اپریٹرز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ قانون توڑنے کے مرتکب پائے گئے تو ان کے خلاف بھی ایسا ہی ایکشن ہوگا
======================

وفاقی بیورو کر یسی تقرر و تبادلے؛ سیمی اعظم خان ایوانِ صدر میں تعینات
07 مارچ ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کی سیمی اعظم خان کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی سے تبدیل کرکے ایوانِ صدر میں تعینات کیا گیا ،پٹی سیکر ٹری وزارت ہا ؤسنگ وتعمیرات سعید احمد ملک کو جوائنٹ سیکر ٹری کے عہدے کاکرنٹ چارج دیاگیا ۔ وزارت ہا ؤسنگ نے انہیں چارج دینےکا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔ ڈپٹی چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر، جی ایچ کیو، دفاع ڈویژن رانا محمد عمر خالد کو تبدیل کر کے سیکشن افسر دفاع ڈویژن اور ڈپٹی چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر، جی ایچ کیو، دفاع ڈویژن محمد ہارون عالم کو تبدیل کر کے سیکشن افسر دفاع ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے دونوں افسران کی تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ۔پبلک ریلیشنز آفیسر ساجد حسین شاہ کا وزارتِ صحت سے وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی تبادلہ کیا گیا ۔ تقرری کے منتظر او ایم جی کے گر یڈ18کے افسر احمد علی کو سیکشن افسر وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات تعینات کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرریوں اور تبادلوں کے با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔

===================

اسمگل موبائل فونز کا دہشتگردی میں استعمال، ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا آغاز
07 مارچ ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(آصف محمود بٹ ) وفاقی حکومت نے سمگل شدہ موبائل فونز کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کے حوالے سے خفیہ اداروں کی رپورٹس پرکسٹم حکام کو پنجاب بھرمیں کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ خفیہ اداروں نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروںمیں موبائل فونزکی سمگلنگ اور سمگل شدہ موبائل فونز کی خریدوٖ فروخت میں ملوث 500سے زائد ڈیلرز کی لسٹ فراہم کی ہے جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا اتنے بڑے کریک ڈاؤن کے لئے موبائل فونز کی سمگلنگ میں ملوث با اثر ڈیلرز کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے جس کے لئے کسٹمز حکام کو اس غیر معمولی آپریشن کے لئے موجودہ تعداد کے علاوہ مزید افسران اور اہلکاروں کی ضرورت ہوگی ۔